اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی لیڈر نتیش رانے کی زہر افشانی پر مہاراشٹر کے مسلم سخت ناراض - Hate Speech of BJP Leader - HATE SPEECH OF BJP LEADER

ریاست مہاراشٹر میں آئندہ چند دنوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور اس سے پہلے اچانک سے ریاست میں فرقہ واریت کا بیج بویا جانے لگا ہے۔ مختلف سیاسی رہنما نفرت آمیز بیانات دے رہے ہیں تاکہ وہ اکثریتی فرقہ کے ووٹ حاصل کرسکے۔ تاہم عام انتخابات 2024 کے دوران نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا گیا تھا۔

Hate Speech of BJP Leader Nitish Rane
Hate Speech of BJP Leader Nitish Rane (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2024, 10:37 PM IST

اورنگ آباد: بی جے پی لیڈر نتیش رانے چند دنوں سے مسلسل مسلم طبقہ کے خلاف زہر افشانی کررہے ہیں ساتھ ہی حکومت بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے اور اب خود بی جے پی لیڈران بھی رانے کی ان بیہودہ حرکتوں کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔ اس تعلق سے بی جے پی مائناریٹی سیل کے اہم عہدیدار حاجی عرفات شیخ نے نتیش رانے کی ان بیہودہ حرکتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے چند دنوں قبل یہ بیان دیا تھا کہ وہ مسجدوں میں گھس کر مسلمانوں کو ماریں گے جس کے خلاف مہاراشٹر بھر میں آوازیں اٹھائے جانے لگی ہیں۔

بی جے پی لیڈر نتیش رانے کی زہر افشانی پر مہاراشٹر کے مسلم سخت ناراض (Etv bharat)

نتیش رانے کے خلاف بی جے پی مائناریٹی سیل کے اہم ذمہ دار حاجی عرفات شیخ نے نتیش رانے کے بیان پر کہا کہ وہ غبر نہیں گوبر ہیں اور مائک کا قد ان کے قد سے زیادہ ہوتا ہے اس لیے وہ اپنے قد سے بڑی باتیں نہ کریں۔ انھوں نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے پوچھا ہے کہ رانے کس ہندوتوا کی بات کررہے ہیں وہ سمجھ سے باہر ہیں۔ ہماری ہزاروں ہندوؤں سے دوستی ہے اور تہواروں کے موقع پر ایک دوسرے کے گھر ملاقات کے لیے آتے جاتے ہیں اور کبھی ہمیں ہندو مسلم کا فرق نظر نہیں آیا۔

Muslims are angry over the hatred statement of BJP leader Nitish Rane in Maharashtra (Etv bharat)

حاجی عرفات شیخ نے نتیش رانے کو کسی بھی نماز کے وقت مسجد میں آنے کا چیلینج دیا ہے اور کہا کہ جب آپ مسجد آئیں گے تب ہم آپ کو بتائیں گے کہ مسلمان کیا کرتے ہیں۔ انھوں نے رانے سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا وہ نفرت پھیلا کر وزیر اعلی بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں تب وہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔

انھوں نے نتیش رانے کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اور لوگ بھی ایسی زبان کا استعمال کرنے لگیں اس لیے وہ جتنے بڑے ہیں اتنی بڑی ہی بات کریں۔ رانے جب بولتے ہیں تب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی بچہ بول رہا ہو۔ مائک کا قد ان کے قد سے زیادہ نظر آتا ہے۔ حاجی عرفات شیخ نے کہا کہ وہ 30 لاکھ کھاٹک مسلمانوں کے صدر ہیں اور آل انڈیا صوفی بورڈ کے بھی صدر ہیں اس لیے وہ ممبئی کی مہذب زبان میں رانے کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں ورنہ وہ اگر اپنے اصل انداز میں رانے کو سمجھائیں تب رانے دوبارہ کوئی بیان دینے کے قابل نہیں رہیں گے۔

Hate Speech of BJP Leader Nitish Rane (Etv bharat)

اس تعلق سے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اورنگ آباد ضلع کمیٹی کی طرف سے کلیکٹر کو یہ میمورنڈم بھی دیا گیا کہ بی جے پی کے لیڈر نتیش رانے صرف مسلم مذہب کے لوگوں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں اور انہوں نے اس تعلق سے پولیس اور قانون کو بھی چیلنج کیا ہے کہ اگر کسی میں دم ہے تو وہ انہیں گرفتار کر کے بتائے اس لیے سماج و نقصان پہنچانے والے شر پسند نتیش رانے کو فوری طور پر ایس ڈی پی آئی لیڈران نے گرفتار کرنے کا مطالبہ یہاں پر کیا ہے۔ اس تعلق سے بی جے پی اورنگ اباد کے بی جے پی لیڈر جب سوال پوچھا گیا تو انہوں نے گول مول جواب دیا اور اور وہ رانے پر کچھ کہنے کی بجائے سیدھا مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس تعریف کرنے لگے اور وزیراعظم مودی کے کام گنانے لگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details