بیدر: آل انڈیا ملی کونسل کے قومی پولیٹکل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر چلبل نے ریاستی وزیر رحیم خان کے ساتھ ہوئی بات چیت کے بارے میں کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے گلبرگہ ضلع میں حج ہاؤس کی تعمیر کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جب کہ ضلع گلبرگہ میں حج ہاؤس بنانے کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے لیکن تعمیری کام ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے ریاستی وزیر برائے بلدیہ امور و حج رحیم خان سے مطالبہ کیا کہ اس بار حج ہاؤس گلبرگہ کے لیے ریاستی بجٹ میں خصوصی فنڈ جاری کریں تاکہ ضلع گلبرگہ میں حج ہاوٴس کی تعمیری کام شروع کیا جا سکے۔ مولانا ابوالکلام ازاد انگلش میڈیم پرائمری اسکول اور مولانا ازاد انگلش میڈیم کالج شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔