اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی مشہور و معروف صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ کے احتا نور میں تحفظ جنت البقی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مشن اہل بیت کے چیف سید فضل معین چشتی نے مزید جانکاری فراہم کراتے ہوئے بتایا کہ اس کانفرنس کا اصل مقصد جنت البقی میں سو سال قبل توڑی گئی حضرت سیدہ بی بی فاطمہ الزہرا طیبہ شہزادی کونین کی مزار مبارک کو مکمل تعمیر نو کی آواز بلند کرنا ہے۔
اس کانفرنس میں ملک بھر کے نامور شخصیات نے اہل بیت سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت سے مزار زہرہ کو دوبارہ تعمیر نو کرانے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام اب جلد سے جلد شروع کر دینا چاہئے۔