لکھنؤ:سابق کابینہ وزیر اور میرٹھ کے کٹھور سے رکن اسمبلی شاہد منظور نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ اسمبلی سپیکر نے سبھی اراکین اسمبلی کو ایودھیا لے جانے کا اعلان کیا ہے لیکن ان کو ایودھیا کی کرشی یونیورسٹی کو بھی دکھانا چاہیے۔ ریاست میں جہاں بھی انجینئرنگ کالج اور کرشی یونیورسٹیز تعمیر کرائی گئی ہیں، ان کو بھی دکھانا چاہیے یا حکومت نے جو وعدہ کیا تھا کہ ہر ضلع میں میڈیکل کالج تعمیر کریں گے، اس کو بھی سبھی اراکین اسمبلی کو لے جا کر دکھانا چاہیے۔ اس سے مسائل کا تصفیہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے اس کا قضیہ کو حل کر دیا۔ عدالت کے حکم پر مندر کی تعمیر ہوئی ہے لیکن برسر اقتدار جماعت اسے عوام کے مابین ایک خاص نظریے سے پیش کر رہی ہے۔
وہیں بھدوہی سے رکن اسمبلی زاہد بیگ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بتایا کہ کہاں کی رام سب کے ہیں۔ سبھی کو جانا چاہیے لیکن جب وزیر اعظم نریندر مودی پران پرتشٹھا کر رہے تھے تو اس وقت وہ اپنی کابینہ کو نہیں لائے۔ اس وقت وہاں راجناتھ سنگھ، امت شاہ، نتن گٹگری، نرمالا سیتا رمن اسمرتی ایرانی کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس کو جانا ہے، مندر مسجد گرودوارہ کہیں بھی جا سکتا ہے۔