ایوانوں میں نمائندگی بڑھانے کے لیے مسلم کمیونٹی اٹھ کھڑی ہو اور قیادت کرے: حارث صدیقی - Muslim community should stand up
Muslim community should stand up سیاسی دانشور حارث صدیقی نے کہا کہ اگر کانگریس کی جانب سے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی رویہ جاری رکھا گیا تو تیسری سیاسی قوت ابھرسکتی ہے۔ انہوں نے مسلم کمیونٹی کو ایوانوں میں نمائندگی کو بڑھانے کےلئے اٹھ کھڑے ہونے کا مشورہ دیا۔
Published : May 30, 2024, 9:47 PM IST
بنگلور: ریاست کرناٹک کے اسمبلی و کونسل جیسے ایوانوں میں مسلمانوں کی نمائندگی میں آئے دن ہورہی کمی سے مسلم دانشوران کے سرکلز میں یہ ایک مسئلہ بنا ہوا ہے. اس معاملے پر سیاسی مفکر حارث صدیقی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کی اور کہ اور اس معاملہ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ملت سیاسی پارٹیوں پر دباو مسلم نمائندگی کےلئے دباؤ بنایا جاسکتا ہے اور ملت اسلامیہ کیا اقدامات اور منصوبہ بناسکتی ہے جس سے مسلمانوں کو ایوانوں میں بھیجا جاسکتا ہے جس سے ملت کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس یا کسی بھی سیاسی پارٹی کو چاہیے کہ ایوانوں میں مسلمانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے انتخابات میں نہ صرف ٹکٹ دے بلکہ امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن مدد کرے، انتخابی مہم میں اسٹار کیمپینرز کی تقرری کرے اور بھر پور کوشش کرے کہ اس حلقے کے غیر مسلم ووٹر حضرات اس مسلم امیدوار کو اپنے ووٹ دیں. پولارائزیشن یا دیگر وجوہات کے بنا پر جب کانگریس یا کوئی بھی پارٹی مسلمانوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ٹکت نہیں دیتی ہے، تو پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ مسلمانوں کو کونسل میں جگہ دے اور ایوانوں میں ان کی نمائندگی کو یقینی بنائے.
حارث صدیقی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے گزشتہ کئی سالوں سے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں مسلمانوں کے ٹکٹ میں کمی کی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے، جو کہ نہایت افسوسناک ہے اور یہ مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے. صدیقی نے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی اسی سرد مہری کے ساتھ مسلمانوں کے ساتھ رویہ برقرار رکھے گی اور انہیں ٹکٹ نہیں دے گی تو یہ ممکن ہے کہ ریاست میں کوئی تیسری سیاسی قوت ابھرے اور مسلمانوں و پچھڑے طبقات کے لئے ایک بہتر سیاسی متبادل بنے.
انہوں نے کہا کہ ایوانوں میں مسلمانوں کی نمائندگی کی کمی سے متعلق صرف سیاسی پارٹیوں پر الزامات عائد کرنا بھی غلط ہوگا۔ مسلمانوں کی نمائندگی کو بڑھانے کی ذمہ داری مسلم کمیونٹی پر بھی عائد ہوتی ہے. اس سلسلے میں کمیونیٹی کے لیڑران کو چاہیے کہ اب چند مہینوں میں ریاست میں آنے والے لوکل باڈی یعنی میونسیل کونسل و پنچایت الیکشنز کے موقع پر ملت کے نوجوانوں کو تربیت دیں۔ ان عوام کی خدمت کے جذبہ کو ابھاریں اور انتخابات میں حصہ لینے کے لئے زمینی سطح پر تیاری کریں تاکہ ملت میں سیاسی قیادت ابھرے اور یہی قیادت آگے جاکر اسمبلی و پارلیمنٹ تک پہنچ سکتی ہے۔