اردو

urdu

ETV Bharat / state

نکاح کو آسان بنانے کے لیے ائمہ حضرات کی انوکھی پہل - Muslim Cleric Reaction - MUSLIM CLERIC REACTION

ضلع شاملی کے قصبہ کہرانہ میں تمام مساجد کے علماء اور ائمہ عزام نے میٹنگ کر نکاح کو آسان بنانے اور جو نکاح میں نئی خرافات روایتوں کو ختم کرنے کی ایک انوکھی پہل کی گئی ہے۔

نکاح کو اسان بنانے کے لیے ائمہ حضرات کی انوکھی پہل
نکاح کو اسان بنانے کے لیے ائمہ حضرات کی انوکھی پہل (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 8:17 PM IST

Updated : Jun 29, 2024, 10:45 PM IST

شاملی:ریاست اتر پردیش کے ضلع شاملی کے قصبہ کہرانہ میں تمام مساجد کے علماء اور ائمہ عزام نے میٹنگ کر نکاح کو آسان بنانےاور جو نکاح میں غیر اسلامی رسم و رواج کو ختم کرنے کی کوشش تیز کردی گئی ہے۔

نکاح کو اسان بنانے کے لیے ائمہ حضرات کی انوکھی پہل (Etv bharat)

ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خاص بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں کیرانہ کے اندر تمام علماء اور ائمہ عزام نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا تھا کہ شادی بیاہوں کے اندر جو بھی رسومات اور اسی طرح سے جو خرافات بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کے روک تھام کے لیے شہر کے تمام علماء اور ائمہ عزام فیصلہ لیا تھا ۔ ان کے اوپر پابندی لگائی جائے ان پر روک کی کوشش کی جائے تو اسی کے اوپر ہم نے کام کیا ہے اور سب نے یہ اتفاق کیا تھا کہ جن شادی بیاہوں کے اندر خرافات کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ گانا بجانا ہوگا اسی طرح سے پٹاخے چھوڑے جائیں گے آتش بازی کی جائے گی یا کھڑے ہو کر کھانا کھلایا جائے گا، اسی طریقے سے عورتوں مردوں کا ایک ساتھ کھڑے ہو کر کھانا کھلایا جائے گا تو ایسی شادی بیاہوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور کوئی بھی امام ایسی شادیوں کے اندر نکاح نہیں پڑھائے گا تو یہ ہے تمام مولانا نے جو ہے اتفاق کیا تھا۔

یہ بھی پٖڑھیں:غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات میں شامل

ان کی بھی روک تھان کی کوشش کی جائے گی تاکہ نکاح اسان ہو جائے اللہ کا شکر ہے .ہمارے شہر کے اندر جب سے پابندی لگائی گئی ہے. اس کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔بڑا سکون ہے

Last Updated : Jun 29, 2024, 10:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details