ممبئی: لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر 20 مئی کو ممبئی کی تمام چھ سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ یہ سیٹیں ممبئی نارتھ، ممبئی نارتھ ویسٹ، ممبئی نارتھ ایسٹ، ممبئی نارتھ سینٹرل، ممبئی ساؤتھ سینٹرل اور ممبئی ساؤتھ ہیں۔ پانچویں مرحلے میں مہاراشٹر کی تھانے، کلیان، بھیونڈی، پالگھر، دھولے، ڈنڈوری اور ناسک لوک سبھا سیٹوں پر بھی پولنگ ہوگی۔
ممبئی کی چھ سیٹوں پر تقریباً 120 امیدوار میدان میں ہیں۔ ممبئی نارتھ سیٹ سے 19، ممبئی نارتھ ویسٹ سے 21، ممبئی نارتھ ایسٹ سے 20، ممبئی نارتھ سینٹرل سے 27، ممبئی ساؤتھ سینٹرل سے 15 اور ممبئی ساؤتھ سیٹ سے 14 امیدوار میدان میں ہیں۔ ممبئی سیٹوں پر بی جے پی، شیو سینا (شندے گروپ)، شیو سینا (ادھو گروپ) اور کانگریس بڑی پارٹیاں ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم صرف ایک سیٹ ممبئی نارتھ سینٹرل سے مقابلہ کر رہی ہے۔
- ممبئی نارتھ لوک سبھا سیٹ
اس لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی امیدوار اور مرکزی ٹیکسٹائل وزیر پیوش گوئل کا مقابلہ کانگریس کے بھوشن پاٹل سے ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن پیوش گوئل پہلی بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ پانچویں مرحلے کے دوسرے امیر ترین امیدوار ہیں۔ ان کے پاس کل 110 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثے ہیں۔ جب کہ پاٹل اداکار سے سیاسی لیڈر بنے ہیں۔
- ممبئی نارتھ سینٹرل لوک سبھا سیٹ
بی جے پی کی جانب سے سرکاری وکیل اجول نکم کو میدان میں اتارنے کے بعد ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ ایک ہاٹ سیٹ بن گئی ہے۔ اجول نکم نے 26/11 کے ممبئی حملوں میں زندہ پکڑے گئے دہشت گرد اجمل قصاب کے کیس سمیت کئی ہائی پروفائل کیسوں کی وکالت کی ہے۔ کانگریس نے ورشا گائیکواڑ کو میدان میں اتارا ہے، جو ممبئی ریجنل کانگریس کمیٹی کی صدر ہیں۔ ادھر اے آئی ایم آئی ایم کی طرف سے رمضان علی چودھری بھی انتخابی میدان میں ہیں۔
ممبئی ساوتھ لوک سبھا سیٹ