اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی کرائم برانچ بھیک مانگنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کے لیے سرگرم - Mumbai Crime Branch Action

Mumbai Crime Branch Action ممبئی کرائم برانچ کی سوشل سرویس برانچ اور بچوں کی تحفظ کے لیے کام کرنے والے پولیس دستے نے بچوں سے زبردستی بھینک منگوانے کا کام کرانے والے گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔اس معاملے میں متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ممبئی کرائم برانچ بھیک مانگنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کے لیے سرگرم
ممبئی کرائم برانچ بھیک مانگنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کے لیے سرگرم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 11:47 AM IST

ممبئی کرائم برانچ بھیک مانگنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کے لیے سرگرم

ممبئی:ممبئی کرائم برانچ کی سوشل سرویس برانچ اور بچوں کی تحفظ کے لیے کام کرنے والے پولیس دستے نے ان دنوں ممبئی میں موجود ایسے لوگوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے جو معصوم بچوں ص بھیک منگوانے کا کام کرتے ہیں۔سوشل سرویس برانچ نے حال ہی میں ممبئی میں ملاڈ علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 13 نابالغ بچوں کو بھیک مانگنے والوں سے بچاتے ہوئے ۔۔اُن لوگوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار خواتین ملزمہ کو گرفتار کیا ہے۔

کچھ برس قبل ممبئی میں اے سی پی ڈھوبلے نے بڑے پیمانے پر کارروائی۔کرتے ہوئے ممبئی کے متعد جگہوں سے ایسے بھکاری بچوں کو اس پیشے آزاد کرایا تھا یہ بچے ممبئی کو چوپاٹی پر خاص کر بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں سے جبراً بھیک مانگتے تھے۔

ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ جن بچوں کو بھیک مانگنے آزادی دلائی گئی اُنکی عمر 3 سے 15 برس ہے۔انکا تعلق امراوتی کے قبائلی علاقوں میں مقیم پاردھی سماج سے ہے جن کے بچوں کو پیسے کا لالچ دیکر اُنکے والدین سے ممبئی لاتے ہیں۔ اُنسے بھیک مانگنے کا کام کرتے ہیں۔بھیک سے ہونے والی آمدنی کا کچھ حصہ اُن کے والدین کو بھی بھیجا جاتا ہے ۔

چونکہ ماہ مقدس اور گرمی کی چھٹیاں رہتی ہیں اس لیے ان بچوں کے والدین سے انہیں زیادہ اجرت دینے کہ لالچ دیکر بھیک مانگنے والے ممبئی شہر میں لاتے ہیں۔۔حالانکہ کی بچے زیر تعلیم ہیں اور تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی راجہ اور نتیش رانے کے خلاف ایف آئی آر لینے پر میرا روڈ پولیس کا ٹال مٹول - Meera Road Police

کچھ برس قبل ممبئی میں اے سی پی ڈھوبلے نے بڑے پیمانے پر کارروائی۔کرتے ہوئے ممبئی کے متعد جگہوں سے ایسے بھکاری بچوں کو اس پیشے آزاد کرایا تھا یہ بچے ممبئی کو چوپاٹی پر خاص کر بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں سے جبراً بھیک مانگتے تھے۔۔۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details