اجمیر: حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے 72 ساتھیوں کی شہادت کو دنیا بھر میں یاد کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں اجمیر شریف میں بھی 7 محرم الحرام کو علم کا جلوس نکالا گیا۔ عالم کا یہ جلوس اندر کوٹ پنچایت کے زیراہتمام صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ کے لنگر خانہ میں واقع امام بارگاہ سے نکالا گیا۔
اجمیر میں علم کے جلوس کا اہتمام (etv bharat) اس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہدائے کربلا کو یاد کیا۔ علم کا جلوس لنگر خانہ سے نظام گیٹ، کمانی گیٹ، ٹریپولیہ گیٹ سے ہوتا ہوا ڈھائی دن کا جھوپڑا ہتائی چوک پہنچا۔ جہاں عقیدت مندوں نے کربلا کی شان میں سلامی پیش کیا۔
جلوس میں ماتمی ڈھول بجائے گئے اور استاد عبدالحمید اکھاڑہ نے شاندار کرتب پیش کئے۔ جلوس میں حسینی عقائدین سبز لباس پہنے اور ہاتھوں میں علم اٹھائے لبیک یا حسین کے نعرے لگاتے نظر آئے۔ پنچایت کے محرم کنوینر رضوان خان کے مطابق اندر کوٹ پنچایت کے اراکین جلوس کے انتظامات اور نگرانی میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛اجمیر میں تعزیہ پر تقریب رسم مہندی کا اہتمام -
صدر شامیر خان، ایس ایم اکبر، زاہد خان، حفظ خان نیتا جی ،حبیب خان، سعید خان، کونسلر اظہر خان، کونسلر واحد محمد،قیوم خان، مختار احمد نواب، عابد خان، ایڈووکیٹ محمد شفیق، اسرار احمد، اکبر حسین اور دیگر نے اپنی موجود درج کراتے ہوے خدمات انجام دی۔