شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے زوال پذیر صنعتی خطہ بیرکپور پارلیمانی حلقہ لوک سبھا انتخابات سے قبل سرخیوں ہے ۔مغربی بنگال کی سیاست میں جوٹ ملز سے وابستہ مزدوروں کی گھنی آبادی والا بیرکپور پارلیمانی حلقے کے بارے میں سب سے زیادہ باتیں ہو رہیں ہیں۔
ترنمول کانگریس کا ٹکٹ نہ ملنے پر قدآور سیاسی رہنما اور رکن پارلیمان ارجن سنگھ ممتا بنرجی کو گڈبائے کہہ کر بی جے پی میں دوبارہ شامل ہو گئے ۔ٹی ایمسی کی سربراہ ممتابنرجی نے ریاستی وزیر پارتھو بھومک کو بیرکپور سے امیدوار بنانے کا اعلان کیا تو ارجن سنگھ بی جے پی کے ٹکٹ لے کر انتخابی میدان میں اتر گئے ۔
جہاں تک بیرکپور پارلیمانی حلقے کی بات ہے تو جوٹ کارخانوں کے لئے پورے ہندوستان میں مشہور ہے لیکن یہ صنعتی خطہ زوال پذیر ہے۔یہ ایک محنت کش مزدوروں کا علاقہ ہے ۔لیکن گزشتہ کئی دہائیوں سے یہ علاقہ بے روزگاری اور غربت کے دلدل دھنس چکا ہے۔