مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں واقع کھادر علاقے کے تگل پور کمہیرا گاؤں میں ریاست کی سب سے بڑی کاؤ سینچری بنائی گئی ہے۔ اس کی تعمیر کے دوران روزانہ تقریباً 500 مزدوروں نے محنت کی اور 8 ماہ کے ریکارڈ وقت میں بنا کر تیار کیا گیا۔ یہ کاؤ سنچری 20 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جسے مرکزی حکومت کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں تقریباً 5000 گایوں اور بیلوں کو رکھنے کی صلاحیت ہے۔
آپ کو بتادیں بتاتے کہ 5000 گایوں اور بیلوں کو رکھنے کی صلاحیت والی اس کاؤ سینچری میں ایک سی این جی پلانٹ لگایا جائے گا تو وہیں 10 ایکڑ میں ایک ٹریننگ سنٹر بھی کھولا جائے گا جس میں نوجوانوں کو تین ماہ کی ٹریننگ دی جائے گی جس میں سمیولنس ویکسینیشن اور فاسٹ ٹریڈرز کی ٹریننگ دی جائے گی۔