اردو

urdu

ETV Bharat / state

معین تاشیلدار ریاست کے پہلے اقلیتی کمشنر - Moin Tahsildar - MOIN TAHSILDAR

اورنگ آباد شہر کے حج ہاؤس میں پہلا اقلیتی کمشنریٹ کا دفتر قیام کیا گیا ہے، اس دفتر کے لئے اولین کمشنر کے عہدہ پر منترالیہ اور ریاست بھر میں فعال و فرض شناس آفیسر کے طور پر شناخت رکھنے والے معین تاشیلدار کا تقرر کیا گیا، اقلیتی سماج کی فلاح و بہبود کے لئے و ریاستی حکومت کے ذریعے روبہ عمل لائی جانے والی مختلف اسکیموں کی ریاست سمیت علاقائی سطح پر عمل آوری کی غرض سے اقلیتی کمشنریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 23, 2024, 9:51 PM IST

اورنگ آباد : مہاراشٹر کی ریاستی حکومت کے ذریعے نو مقرر کردہ اقلیتی کمشنریٹ کے اولین کمشنر کے عہدہ پر منترالیہ اور ریاست بھر میں فعال و فرض شناس آفیسر کے طور پر شناخت رکھنے والے ایم بی تاشیلدار کا تقرر کیا گیا ہے۔ تاشیلدار نے اب تک سماجی انصاف، محکمہ داخلہ ، ڈپٹی چیف الیکشن آفیسر، وزیر دیہی ترقیات کے او ایس ڈی کے طور پر شاندار کارکردگی انجام دی ہے۔

اس ضمن میں اقلیتی ترقیات محکمہ کی جانب سے باضابطہ طور پر تقرری مکتوب بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اورنگ آباد کے حج ہاؤس میں اقلیتی کمشنریٹ کے دفتر کے قیام کو حکومت مہاراشٹر نے منظوری دی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اقلیتی سماج کی فلاح و بہبود کے لئے و ریاستی حکومت کے ذریعے روبہ عمل لائی جانے والی مختلف اسکیموں کی ریاست سمیت علاقائی سطح پر عمل آوری کی غرض سے اقلیتی کمشنریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اقلیتی سماج کی تعلیمی ، سماجی و معاشی ترقیات کے منصوبوں کو مذکورہ کمشنریٹ کی معرفت انجام دیا جائے گا۔ معین تاشیلدار چونکہ اقلیتی ترقیات محکمہ میں ڈپٹی سکریکٹری کے عہدہ پر فائز ہیں، اس لئے انہیں مختلف اسکیموں اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا کافی تجربہ حاصل ہے، لہذا ان کی کمشنر عہدہ پر تقرری سے کمشنریٹ کے کام کاج کو رفتار ملنا یقینی ہے۔ یادر ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر عہدہ پر ایک سال کار کردگی انجام دیتے ہوئے تاشیلدار نے ریاست میں اپنی عمدہ شناخت قائم کی ہے۔

وقف اراضیات و املاک پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف متعدد کیس داخل کر کے انھوں نے وقف لینڈ مافیاء کو خوف زدہ کر دیا تھا۔ اور وقف فنڈ نہ بھرنے والے کم و بیش پندر ہزار اداروں کو نوٹسیں جاری کر کے بڑے پیمانے پر محصول وصولی کو یقینی بنایا تھا۔ ان کے ہی دور میں وقف بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ساٹھ افسران و ملازمین کی تقرری کی گئی ہے۔ تاشیلدار نے اب تک سماجی انصاف، محکمہ داخلہ ، ڈپٹی چیف الیکشن آفیسر، وزیر دیہی ترقیات کے او ایس ڈی کے طور پر شاندار کارکردگی انجام دی ہے۔ اور فی الحال اقلیتی ترقیات محکمہ کے ڈپٹی سکریٹری عہدہ پر فائز رہتے ہوئے ان کے پاس متعدد اقلیتی محکمہ جات کے ایڈیشنل چارج بھی ہیں۔ اس بناء پر تاشیلدار کی اقلیتی کمشنر عہدہ پر تقرری سے ریاست کے اقلیتی سماج کے مسائل حل ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details