محمد سراج نے اجمیر شریف کی درگاہ پر نماز الوداع جمعہ ادا کیا اجمیر: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد سراج نے الوداع نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پرحاضری دی۔
فاسٹ بالر محمد سراج نے اجمیر شریف کی درگاہ پر چادر چڑھائی اور بین الاقوامی کرکٹنگ کیرئیر کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا بھی مانگی۔ انہوں نے رواں آئی پی ایل میں اپنی انفرادی اور رائل چیلنجرس بنگلورو کی شاندار کارکردگی کے لئے بھی دعا مانگی۔
محمد سراج کے اجمیر شیف کے دورے کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔کئی پولیس اہلکاروں کو ان کی سیکورٹی تعینات کیا گیا تھا۔محمد سراج کو ایک جھلک پانے کے لئے عام لوگوں کی زبردست بھیڑ امڈی بالخصوص نوجوانوں کے درمیان زبردست جوش و جذبہ پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:فاسٹ بالر محمد سراج کی 30ویں سالگرہ
ذرائع کے مطابق اجمیر شریف درگاہ پہنچے محمد سراج کو ان کے مداحوں نے پہچان لیا اور جمعہ کی نماز کے بعد انہیں دیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں مداحوں کی بھیڑ نے گھیر لیا۔ اسی درمیان پولیس کی سخت سیکیورٹی کے ساتھ انہیں بھیڑ سے بچایا گیا جہاں انہوں نے استانہ سے بیگ بیگمی دلان ہوتے ہوئے بلند دروازے سے واپس لوٹ گئے.غور طلب ہے کہ آئی پی ایل 2024 میں رائل چیلنجرس بنگلورو اور میزبان راجستھان رائلز کے درمیان ہفتہ کو ایک اہم میچ کھیلا جائے گا۔