اردو

urdu

ETV Bharat / state

موبائل پھٹنے سے خاتون ہلاک - MOBILE BLAST - MOBILE BLAST

کانپور میں اسکوٹی پر سوار ایک خاتون فون پر کسی سے بات کررہی تھی۔اس دوران موبائل پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے اسکوٹر بے قابو ہوگئی۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون کچھ ہی دیر میں فوت ہوگئی۔

موبائل پھٹنے سے خاتون ہلاک
موبائل پھٹنے سے خاتون ہلاک

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 1:51 PM IST

کانپور: چوبے پور علاقے میں کانوں میں ایئربڈز لگا کر اسکوٹی پر جارہی ایک خاتون کا موبائل فون پھٹ گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ موبائل پر کسی سے بات کر رہی تھی۔ اسکوٹر بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے ہسپتال پہنچایا تاہم شادی شدہ خاتون راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

موداہا تھانہ علاقہ کے محمد آباد کے رہنے والے یوگیندر سنگھ کی بیوی پوجا (28) بدھ کی شام اسکوٹی پر کسی رشتہ دار کے گھر جارہی تھی۔ اس دوران اس نے کانوں میں ایئربڈز لگائے ہوئے تھے جبکہ موبائل جیب میں تھا۔ وہ فون پر کسی سے بات کر رہی تھی۔ اس دوران چوبے پور ہائی وے پر واقع مان پور پٹرول پمپ کے قریب ان کا موبائل دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس کے بعد اس کا اسکوٹر بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا۔ دھماکے سے راہگیر خوفزدہ ہوگئے۔

پوجا نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ اس کا سر بری طرح زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اطلاع پر پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے خاتون کو اسپتال بھیجا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے پرس میں ملے آدھار کارڈ سے لاش کی شناخت کی۔ اس کے بعد گھر والوں کو واقعہ کی اطلاع دی گئی۔

مزید پڑھیں:راجستھان: شادی کی تقریب کے دوران کرنٹ لگنے سے دولہے کی موت - Groom Died Due To Electric Shock

چوبے پور تھانہ انچارج رویندر شریواستو نے بتایا کہ خاتون رشتہ دار کے گھر جارہی تھی۔ حادثے میں اس کی موت ہو گئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ وہیں مقامی لوگوں نے گرمی کی وجہ سے موبائل پھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر خاتون ہیلمٹ پہنتی تو شاید اس کی جان بچ سکتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details