اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں عوام کی ہر آواز کو بلند کروں گی: نسیم سولنکی - MLA NASEEM SOLANKI

نو منتخب رکن اسمبلی نسیم سولنکی سابق ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی کی بیوی ہیں۔ سیسماؤ ضمنی انتخاب میں جیت درج کی تھی۔

Naseem Solanki
یوپی اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں عوام کی ہر آواز کو بلند کروں گی: نسیم سولنکی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

لکھنؤ: یوپی اسمبلی کا سرمائی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ کانپور کے سیسماؤ اسمبلی حلقہ سے نومنتخب ایم ایل اے نسیم سولنکی نے اسمبلی میں شامل ہونے کا اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ آج جب میں پہلی بار اسمبلی میں آئی تو مجھے تھوڑی بے چینی محسوس ہوئی، لیکن یہاں مجھے اپنے ساتھی رکن اسمبلی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ میری پوری کوشش ہوگی کہ ایوان میں اپنے علاقے کے لوگوں کی آواز بلند کروں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایم ایل اے نسیم سولنکی نے کہا کہ آج میں نے اسمبلی میں اپنی نئی ذمہ داریاں اور تجربات شیئر کیے۔ اب تک گھر کی ذمہ داری تھی لیکن اب علاقے کے لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، جسے پوری ایمانداری اور محنت سے نبھاوں گی۔

یوپی اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں عوام کی ہر آواز کو بلند کروں گی: نسیم سولنکی (Etv Bharat)

اپنے شوہر عرفان سولنکی کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ انہیں بہت یاد کر رہی ہیں۔ اسمبلی میں ان کے لیے آواز ضرور اٹھائی جائے گی۔ ہمارا 30 سال پرانا سیاسی خاندان ہے۔ میرے سسر اور شوہر ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

نسیم سولنکی نے کہا کہ فی الحال وہ اسمبلی کی کارروائی کو گہرائی سے سمجھنے پر توجہ دیں گی۔ پہلے ایوان کے طریقہ کار کو سمجھوں گی، پھر علاقے کے لوگوں کے مسائل اور مطالبات کو پوری قوت سے اٹھاؤں گی۔ میرا مقصد عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

میں نسیم سولنکی عہد لیتی ہوں... سیسماؤ سے نو منتخب ایم ایل اے نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details