اردو

urdu

ETV Bharat / state

باہر سے کھلاڑی لا کر ادھیر کو ہرایا نہیں جا سکتا، ہمایوں کبیر - Lok Sabha Election 2024

Lok Sabha Election 2024 مرشدآباد کے بھرت پور سے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے ترنمول کانگریس کے امیدوار ہندوستان کے سابق کرکٹر یوسف پٹھان کو لےکر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ باہر سے کھلاڑی لا کر ادھیر کو ہرایا نہیں جا سکتا۔

باہر سے کھلاڑی لا کر ادھیر کو ہرایا نہیں جا سکتا
باہر سے کھلاڑی لا کر ادھیر کو ہرایا نہیں جا سکتا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 7:43 PM IST

باہر سے کھلاڑی لا کر ادھیر کو ہرایا نہیں جا سکتا

مرشدآباد:لوک سبھا انتخابات کے مدنظر مغربی بنگال میں سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے ۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے گزشتہ روز بنگال کی کل 42 سیٹوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر یوسف پٹھان بھی شامل ہیں۔

پارٹی کی جانب سے بہرامپور سے ہیوی ویٹ رہنما ادھیر رنجن چودھری کے خلاف یوسف پٹھان انتخابی میدان میں قسمت آزما رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے فیصلے کے خلاف مقامی رہنما آواز بلند کرنے لگے ہیں۔ان میں سے ہی ایک رکن اسمبلی ہمایوں کبیر ہیں۔

آج کے ویڈیو پیغام میں ہمایوں نے واضح طور پر کہا کہ بہرام پور جیسی جگہوں پر ادھیر چودھری کی سیاسی دور اندیشی، ان کے حامیوں ، وہ 1999 سے 2019 تک پانچ بار ایم پی منتخب ہو چکے ہیں۔ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ ادھیر چودھری جو دوسری ریاستوں سے کھلاڑی آئے ہیں وہ کانگریئس کو شکست نہیں دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یوسف کو نامزد کرنے والے ہی اس کا صحیح اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ابھی یہ بتانے کا وقت نہیں آیا کہ ووٹرز کیا سوچتے ہیں۔ بہرامپور کے باشندوں کو مقامی امیدوار چاہئے جو ان کی باتوں کو سمجھ سکے۔ انہوں نے بہرامپور سے کانگریس اور ترنمول کانگریس کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اشارہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:یوسف پٹھان اور ادھیر رنجن چودھری کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوگا

ہمایوں کبیر نے بہرام پور لوک سبھا سیٹ کے بارے میں کہاکہ بہرام پور لوک سبھا کی سات سیٹیں ہیں۔ہم میں سے پانچ کو اندھیرے میں رکھ کر امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ باہر سے امیدوار لانے کی کیا ضرورت ہے؟ ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details