اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ کی بات سنیں گے تو آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: متھن چکرورتی - MITHUN TAUNTS MAMATA

Mithun Chakraborty Taunts India Alliance ہاوڑہ ضلع میں بی جے پی کے امیدوار کی حمایت میں تشہیری مہم کے دوران متھن چکرورتی نے کہا کہ اگر آپ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی بات سنیں گے تو آپ کو زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی 400 سیٹوں کے ساتھ تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی۔

وزیراعلیٰ کی بات سنیں گے تو آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:متھن چکرورتی
وزیراعلیٰ کی بات سنیں گے تو آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:متھن چکرورتی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 12:06 PM IST

ہاوڑہ: بی جے پی لیڈر متھن چکرورتی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو عام لوگوں گمراہ کر رہیں ہیں۔ان کے پاس بولنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔اس لئے ممتابنرجی سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کی بات کرتی ہیں۔

متھن چکرورتی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ کا شہریت کا مطالبہ مسلمانوں کو ڈرا رہیں ہیں۔ یہ قانون ہے ان لوگوں کو شہریت دینے کے لئے ہے جو اس سے محروم ہیں۔جو شہری نہیں ہیں وہ اب شہری بن جائیں، زندگی کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

ممتا پر طنز کرتے ہوئے متھن نے کہاکہ بی جے پی 10برسوں سے مرکز سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں حکمومت کر رہی ہے، وہاں کسی کا مذہب ختم نہیں ہوا ہے۔یہ سب بکواس بات ہے ۔لوگوں کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے انتخابات جیتنے کے دعویٰ پر بھی طنز کرتے ہوئے متھن چکرورتی نے کہاکہ اگر انہیں یقین ہے تو وہ ہولی کھیلے، جشن منائے لیکن پھر جب بی جے پی جیت جائے گی تو وہ کیا کرے گا؟

یہ بھی پڑھیں:اگر سی اے اے کو اقلیتوں کے خلاف استعمال کیا گیا تو میں اپنا تھوک چاٹوں گا : متھن چکرورتی - Lok Sabha Election 2024

ادھیر چودھری کے اس دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہ وہ چاہتے ہیں کہ راہل گاندھی وزیر اعظم بنیں، بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جمہوری ملک میں ہر ایک کو اپنی خواہشات اظہار کرنے کا حق ہے۔اس میں برا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details