مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر ضلع کے تھانہ کوتوالی علاقے کے شہاب الدین پر واقع ایک جیولری شاپ کے مالک کے گھر میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات رونماہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ جہاں نور جیولری کے مالک عبدالحسن آج صبح جب اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں تھے ۔اس وقت ہی برقعہ پہن کر چار سے پانچ بدمعاش دکان میں گھس آئے۔
بدمعاشوں نے عبدالحسن کی پوری فیملی کو گن پوائنٹ پر لے کر پرغمال بنا لیا اور گھر میں رکھے سونے چاندی کے لاکھوں روپے کے زیورات لوٹ لیے واردات کو انجام دے کر بھاگتے وقت بدمعاش گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی دی ہوگئی۔ اس واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔