دہرادون: انتخابات کے دوران لوگ مختلف مسائل کو لے کر پولنگ مراکز پہنچے۔ کچھ امیدوار سے براہ راست متاثر ہو کر اپنا ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں اور کچھ پارٹی کو ووٹ دینے کے حق میں ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ملک کی ترقی کو اپنی ترجیح سمجھ کر ترقی کے نام پر ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ اقلیتی برادری کے لوگ کس سوچ اور نظریات کے ساتھ پولنگ بوتھ تک پہنچے؟ یہ جاننے کے لیے ای ٹی وی بھارت نے اقلیتی برادریوں کے ووٹروں سے بات کی۔ اس دوران اقلیتی برادری کے لوگوں نے صرف ترقی کے نام پر ووٹ ڈالنے کی بات کی۔
لوگوں نے کہا کہ کچھ لوگ مذہب کی بنیاد پر الجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن اقلیتی سماج اس بات کو اچھی طرح سمجھ چکا ہے۔ ایسے میں ملک میں اب انتشار کی سیاست نہیں چلے گی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ملک میں کون سی پارٹی ترقیاتی کام کرے گی اور کون سا امیدوار ترقی کو اہمیت دے گا، ووٹرز کے لیے یہ بات اہم ہے۔