اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں پہلی بارایجوکیشن فیسٹیول کا اہتمام - Students Felicitated

احمدآباد کے گومتی پورعلاقے میں عام آدمی پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے صرامجد خان پٹھان کی جانب سے ایجوکیشن فیسٹول کا اہتمام کیا گیا جہاں امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباو طالبات کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

گجرات میں پہلی بار ایجوکیشن فیسٹیول کا اہتمام
گجرات میں پہلی بار ایجوکیشن فیسٹیول کا اہتمام (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 7:20 PM IST

احمدآباد:استقبالیہ تقریب کے منتظمین امجد خان پٹھان نے کہاکہ اس سال دسویں اوربارویں کے امتحانات میں نمایاں کارنامہ انجام دینے والی طلبا کو خصوصی استقبالیہ دیا گیا۔اس کا مقصد طلبا کو ایک نیا پلٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ان کے اندر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے جذبہ پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے۔

گجرات میں پہلی بار ایجوکیشن فیسٹیول کا اہتمام (etv bharat)

انہوں نے کہاکہ ہم نے ایجوکیشن فیسٹیول کا اہتمام کیا جس میں پوری ریاست گجرات سے 100طلبا کو اعزاز سے نوازا گیا۔بچے بہتر نتائج کے لئے دن رات پڑھائی کرتے ہیں۔دل لگا کر محنت کرتے ہیں۔اس کے بعد ان کے من پسند نتیجہ برآمد ہوتا ہے۔ان کے لئے رزلٹ ڈے کسی بڑے تہوار سے کم نہیں ہے۔

اس موقع پر کانگرس لیڈر ہمت سنگھ پٹیل نے کہا کہ گجرات میں پہلے بار اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کے لیے ایجوکیشن فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر 100 بچوں کو انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ان کے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویراول کے 12 طلباء نے کراٹے گریڈیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کی

گجرات ہاسپٹل کیئر کمیٹی کے صدر ونود پرمار نے کہا کہ امجد بھائی کی طرف سے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔امید کرتے ہیں بچوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا۔یف کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details