گیا:محکمہ اقلیتی بہبود پٹنہ کے توسط سے اقلیتی طبقے کے مرد خواتین کومختلف قسم کی مفت مہارت' ہنر ' کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس میں 25 طرح کے ٹریڈ ہیں۔ جس کی تربیت کے بعد تربیت یافتہ افراد خود روزگار ہونگے۔ محکمہ اقلیتی بہبود بہار حکومت کے اہم منصوبہ 'وزیر اعلی شرم شکتی منصوبہ 2024' کے تحت مسلم مرد و خواتین کو تربیت یافتہ بنائے گا۔
اس اسکیم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ریاست بہار میں رہنے والے تمام نوجوانوں کو مختلف قسم کی مفت مہارت کی تربیت فراہم کی جائے۔ اس اسکیم کے تحت سبھی اضلاع سے خواہشمند افراد سے درخواست مانگی گئی ہیں اور اس کے لیےضلع اقلیتی بہبود افسر نے بیداری مہم بھی شروع کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوں۔
ریاست کے سبھی اضلاع کے لیے 25 ٹریڈز میں کل 19542 سیٹ ہیں۔ قریب سبھی اضلاع میں سینٹر بھی ہیں جہاں تربیت دی جائے گی۔ کچھ ایسے ٹریڈز ہیں جنکی تربیت کے سینٹر کچھ ہی ضلعوں میں ہیں۔ لیکن اگر کسی دوسرے ضلع کا خواہشمند جاکر سکھنا چاہتا ہے تو اسکے لئے بھی وہ درخواست دے سکتا ہے لیکن امیدوار کو سلیکشن کے بعد قیام طعام کا خود ہی انتظام کرنا ہوگا ،صرف اسے کورس کی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔
یہ ہیں ٹریڈ جس میں بن سکتے ہیں ماہر
محکمہ اقلیتی بہبود اور اس کے مالیاتی کارپوریشن کے اہتمام سے کورس کو کرایا جائے گا۔ اس میں پچیس ٹریڈ ہیں۔ جن میں زرعی مشینری کی مرمت اور اسکی دیکھ بھال کی خدمت، اسسٹنٹ الیکٹریشن ، اسسٹنٹ پلمبر جنرل، آٹوموٹو باڈی پینٹنگ ٹیکنیشن، آٹو موٹو اے سی ٹیکنیشن، بار بینڈر اینڈاسٹیل فکسر، کنسٹرکشن الیکٹریشن ایل وی، ایمرجنسی کیئر اسسٹنٹ، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن بیسک، فورمین الیکٹریشن ورکس کنسٹرکشن، جنرل ڈیوٹی اسسٹنٹ ایڈوانس، بھاری تجارتی گاڑیوں کی سروس ٹیکنیشن، آبپاشی کی سروس ٹیکنیشن، گاڑی ڈرائیور، میسن ٹائلنگ، نامیاتی کاشتکار وغیرہ سمیت کل پچیس ٹریڈ ہیں۔ جسکی تربیت لے کر خود کو برسر روزگار ہو سکتے ہیں۔ ان ٹریڈز میں تعلیمی لیاقت آٹھویں جماعت سے لیکر انٹر پاس تک کے لیے ہے جبکہ عمر کی حد 18 سال سے 45 سال تک کی رکھی گئی ہے۔ کچھ ٹریڈز کے گیا ضلع میں بھی سینٹر ہیں