مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں موب لنچنگ اور بلڈوزر کی کاروائی کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سینکڑوں سے زائد کارکنان اور عہدے داران نے مظفر نگر ضلع صدر عمران قاسمی کی سربراہی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایک میمورنڈم ملک کے صدر کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔
موب لنچنگ کے خلاف ایم آئی ایم کا زبردست احتجاجی مظاہرہ - MIM Massive Protest - MIM MASSIVE PROTEST
مظفر ضلع کلیکٹریٹ پر سینکڑوں کی تعداد میں ایم آئی ایم کے کارکنان اور عہدیداران نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Published : Jul 17, 2024, 5:45 PM IST
|Updated : Jul 17, 2024, 6:58 PM IST
ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خاص بات چیت میں مظفر نگر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر عمران قاسمی نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آج 17 جولائی کو ریاست کی سبھی ضلع کلیکٹریٹ پر مجلس اتحاد المسلمین نے موب لنچنگ، بلڈوزر سمیت مختلف مطالبات کو لے کر ایک روزہ احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے مطابق آج مظفر ضلع کلیکٹریٹ پر سینکڑوں کی تعداد میں ایم آئی ایم کے کارکنان اور عہد یداران نے اپنے انہیں مطالبات کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری ریاست میں اس وقت دہشت کا ماحول ہے جسے ختم کیا جانا چاہیے۔ مذہب اور ذات پات کے نام پر معاشرے میں نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماب لنچنگ جیسی وارداتوں کو روکنے کے لیے مناسب قدم اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا ہم اسی طرح سے احتجاجی مظاہرہ کرتے رہیں گے۔