میرٹھ: مغربی اتر پردیش کا ضلع میرٹھ ایک تاریخی شہر رہا ہے۔ اس شہر کی تاریخ کو زندہ رکھنے میں یہاں کی سماجی شخصیات کے علاوہ مجاہدین آزادی کے ساتھ علماء کرام کا بھی اہم کردار رہا ہے۔ اسی تاریخ کو زندہ رکھنے کے مقصد سے میرٹھ میں عالم دین مولانا عبدالعزیز نے میرٹھ کی سینکڑوں برسوں کی تاریخ کے مواد کو یکجا کر کے میرٹھ کا تاریخی پس منظر کے عنوان سے ایک نایاب کتاب تصنیف کی۔
میرٹھ میں مدرسہ عثمانیہ جمنا نگر ہاپوڑ میں منعقدہ جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر قاضی زین الساجدین صاحب قاضی شہر میرٹھ اور مولانا حبیب شاہ کے ہاتھوں سےدو کتاب میرٹھ کا تاریخی پس منظر اور دلچسپ مکالمے کا اجراء عمل میں آیا۔ میرٹھ کی تاریخ کے حوالے سے شائع ہونے والی اس کتاب میں جہاں نوابین میرٹھ نواب خیراندیش کا ذکر کیا گیا ہے۔ وہیں شہر میں ان کے ذریعہ تعمیر کرائی گئی عمارتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اسی کڑی میں سب سے اہم آبو کا مقبرہ کی تعمیر ایک اہم حصہ ہے۔