میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں قریب 30 برسوں سے عازمین حج کی خدمات انجام دینے والے اور اترپردیش حج کمیٹی کے ممبر قاضی زین الراشیدین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا، عازمین حج 2025 کے لیے آن لائن فارم بھرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ایسے میں گاؤں دیہات کے عازمین کو فارم بھرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو کی جانب سے عازمین کے لیے جاری سہولیات فراہم کرانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے وقت سوشل ڈسٹینس کے نام پر حج کرایا میں فیس بڑھا دیا گیا تھا، جو کہ آج بھی جاری ہے۔ جبکہ کورونا ختم ہو گیا ہے لیکن حج فیس کو کم نہیں کیا جا گیا ہے۔
ایسے میں انہوں نے حکومت ہند سے درخواست کی ہے کہ عازمین کو بہتر سہولتیں دینے کے ساتھ ان کی حج فیس میں بھی کمی کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عازمین سفر حج پر جا سکے۔ اس کے علاوہ سفر حج میں عازمین کی رہائش گاہ کو بھی بہتر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا.