کٹک:مغربی بنگال کی پروسی ریاست اڈیشہ کے کیونجھر ضلع کے چمپوا علاقے میں بدھ کی شام کو دو ٹرکوں کے ایک کار سے ٹکرانے سے چار خواتین سمیت کم از کم چھ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ قومی شاہراہ 520 پر رمولی بائی پاس کے قریب پیش آیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ کار میں سوار تمام چھ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق چمپوا تھانہ کے تحت رمولی کے نزدیک نیشنل ہائی وے 520 پر بدھ کی رات ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ کار باربل کی طرف جارہی تھی کہ ڈرائیور نے اچانک کنٹرول کھو دیا اور لوہے سے لدے ٹرک سے گاڑی ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد ڈرائیور ٹرک لے کر موقع سے فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہندوستان کاپر لمیٹڈ کی کولیہان کان میں بڑا حادثہ، لفٹ گرنے سے کئی مزدور پھنس گئے، ایک ہلاک - KOLIHAN COPPER MINE ACCIDENT
پولیس نے مزید بتایا کہ ہیرالال پیلی (58) اور اس کے کنبہ کے افراد ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد کیونجھر ضلع کے بنسپال بلاک کے ترام کانٹا سے اپنے آبائی گاوں باربیل لوٹ رہے تھے۔ ان سب کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں کار ڈرائیور سمیت چار خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔