اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر میں نئے ووٹرز کے لیے بیداری مہم - Voters Awareness Programme - VOTERS AWARENESS PROGRAMME

Voters Awareness Programme In Bidar: ضلع بیدرمیں واقع عثمانیہ مسجد کمیٹی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کے مدنظرنئے ووٹرز کے لیے بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر ووٹرز لیسٹ میں ناموں کے اندراج اور نام و پتہ کی تصحیح کا کام بھی جاری ہے۔

ووٹرلسٹ میں ناموں کو اندراج کروانے کی اپیل
ووٹرلسٹ میں ناموں کو اندراج کروانے کی اپیل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 12:14 PM IST

بیدر میں نئے ووٹرز کے لئے بیداری مہم

بیدر:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک کے ضلع بیدر سمیت دیگر اضلاع میں ملی تنظیموں اور مساجد کمیٹیوں کی جانب سے ووٹرز بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا جا رہا ہے۔ بیدر میں واقع عثمانیہ مسجد کمیٹی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات 2024 کے مدنظر نئے ووٹرز کے لئے بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا۔

بیدر میں واقع مسجد عثمانیہ انتظامی کمیٹی کے رکن شبیر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیدر بیٹرمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر کی مختلف اہم مساجد میں بھی ووٹرز آئی ڈی بنانے کا کام جاری ہے۔ ووٹر آئی ڈی میں ایسے لڑکے اور لڑکیاں جن کی عمر 18 سال پار کر چکی ہے ان کے ناموں کو ووٹر لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس موقع پر ووٹرز لیسٹ میں ناموں کے اندراج اور نام و پتہ کی تصحیح کا کام بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'ووٹ ڈالنا ہمارا آئینی اور بنیادی حق ہے' - Lok Sabha Elections 2024

شبیر احمد رکن مسجد عثمانیہ نے بوتھ نمبر 74 کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ووٹر آئی ڈی کارڈ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے یا پھر ووٹر لیسٹ میں نئے ناموں کے اندراج یا ناموں و پتہ کی درستگی کے لیے مسجد عثمانیہ میں صبح 10 بجے سے شام پانچ بجے تک بیدر بیٹرمنٹ فاؤنڈیشن کے ذمہ داران سے ربط کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details