اجمیر:حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کے شہر اجمیر میں محرم الحرام کے ایام کے موقع پر مختلف تقریبات کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر اجمیر دگاہ علاقے میں ذکر شہادت کربلا اور مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ گلی اور محلے میں امام بارگاہ کو خوبصورت روشنی سے سجایا گیا ہے۔تمام بارگاہوں میں علما کرام کی جانب سے ذکر شہادت کربلا کی فحفلیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اجمیر میں بڑے پیمانے پر مرثیہ خوانی کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔اجمیر میں مرثیہ خوانی کے انعقاد کی تاریخ سینکڑوں سال پرانی ہے۔سینکڑوں برسوں سے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر مرثیہ خوانی کا اہتمام کیا جا تا رہا ہے۔یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔