اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ الیکشن 2024: پہلے مرحلے میں کئی نام چین رہنماؤں کی ساکھ داؤ پر، جانیے ٹاپ سیٹوں کے حال

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کئی اہم رہنماؤں کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔ انتخابات میں 73 خواتین امیدوار ہیں۔

jharkhand assembly elections 2024
جھارکھنڈ الیکشن 2024 (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

رانچی: انتخابات کے پہلے مرحلے میں 43 سیٹوں پر 13 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اگرچہ اس الیکشن میں کل 683 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں لیکن جھارکھنڈ اسمبلی کی کچھ سیٹیں ایسی ہیں جن پر کئی بئے لیڈروں کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ کہیں سابق اسپیکر اور کہیں سابق وزیراعلیٰ ان ہائی پروفائل سیٹوں پر قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

سیاسی بیان بازی کے درمیان جاری اس زبردست مقابلے میں ایک طرف بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کے امیدوار ہیں اور دوسری طرف جے ایم ایم کی قیادت والے انڈیا اتحاد کے امیدوار ہیں۔ کم و بیش تمام نشستوں پر ان دونوں اتحادوں کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آئیے الیکشن کے پہلے مرحلے کے ان سابق رہنماؤں کے بارے میں جانتے ہیں جن کی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں جہاں ایک طرف سابق وزیراعلی چمپائی سورین کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے، وہیں دوسری طرف سب کی نظریں سابق اسپیکر سی پی سنگھ پر ہیں، جو رانچی سے لگاتار چھ بار الیکشن جیت چکے ہیں۔ اس بار سرائی کیلا سیٹ پر جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے گنیش مہالی چمپائی سورین کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں۔ اسی طرح جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی مہوا ماجی رانچی سیٹ سے سی پی سنگھ سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔

اس کے علاوہ ہیمنت کابینہ کے سب سے بااثر وزیر مانے جانے والے متھیلیش ٹھاکر ایک بار پھر گڑھوا سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ یہاں سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ متھیلیش ٹھاکر کا مقابلہ بی جے پی کے ستیندر ناتھ تیواری اور سماج وادی پارٹی کے گری ناتھ سنگھ سے ہے۔ ڈالتون گنج میں کانگریس کے کے این ترپاٹھی اور بی جے پی کے آلوک چورسیا کے درمیان سیدھا مقابلہ ہونے کا امکان ہے، تاہم جھارکھنڈ اسمبلی کے پہلے اسپیکر اندر سنگھ نامدھاری کے بیٹے دلیپ سنگھ نامدھاری بھی آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ بھی الیکشن کو کسی نہ کسی طریقے سے موڑ سکتے ہے۔

سریو رائے جمشید پور ویسٹ سیٹ پر جے ڈی یو کے ٹکٹ پر ہیمنت حکومت کے وزیر بننا گپتا کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہاں دونوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ جمشید پور ایسٹ سیٹ پر رگھوور داس کی بہو پورنیما ساہو اور کانگریس کے سابق ریاستی صدر اور آئی پی ایس ڈاکٹر اجے کمار کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں 683 امیدواروں میں سے 73 خواتین امیدوار اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔ اس الیکشن میں سابق وزیر تعلیم ڈاکٹر نیرا یادو، گیتا کوڈا، شلپی نیہا ٹرکی، امبا پرساد، پورنیما داس سمیت کئی خواتین امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ عوام کریں گے۔ آر جے ڈی کے سبھاش پرساد یادو ڈاکٹر نیرا یادو کو چیلنج کرنے کے لیے میدان میں ہیں، جو ایک بار پھر کوڈرما سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ اسی طرح بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنی ٹوپو منڈار سیٹ سے شلپی نیہا ٹرکی کو چیلنج کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ مدھو کوڈا کی اہلیہ گیتا کوڈا کی بات کریں تو اس بار وہ جگن ناتھ پور سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ یہاں ان کا مقابلہ کانگریس کے سونا رام سنکو سے ہوگا۔ مجموعی طور پر جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سخت مقابلے کا امکان ہے اور یہی وجہ ہے کہ جیسے جیسے وقت قریب آرہا ہے انتخابی مہم زور پکڑتی جارہی ہے اور لیڈروں کے دل کی دھڑکنیں بڑھتی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جے ایم ایم نے 35 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، ہیمنت سورین برہیٹ سے الیکشن لڑیں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details