اورنگ آباد:مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے کو لے کر پچھلے کئی مہینوں سے منوج جرانگے پاٹل بھوک ہڑتال اور احتجاج کر رہے ہیں۔ لیکن حکومت انہیں نظر انداز کر رہی ہے اس طرح کا الزام عائد کرتے ہوئے منوج جرانگے پاٹل اب مراٹھا سماج کو لیکر پیدل ممبئی جا رہے ہیں، ممبئی میں منوج جرانگے پاٹل آزاد میدان میں بھوک ہڑتال کریں گے۔
فلحال منوج جرانگے پاٹل ممبئی کے لیے پیدل جا رہے ہیں، راستے میں منوج جرانگے پاٹل کا جنگی استقبال کیا جا رہا ہے، جس میں مسلم مذہب کے لوگ بھی منوج جرانگے پاٹل کا استقبال کر رہے ہیں، ممبئی پیدل چل کر جانے والوں کو مسلم سماج کی جانب سے پھل اور پانی کی بوتل تقسیم کی جا رہی ہے۔
اسی ضمن میں احمد نگر کے پاس مدرسہ محمدیہ براہ بابلی مدرسہ ہے جہاں پر گزشتہ رات مراٹھا ریزرویشن کے لیے ممبئی پیدل جا رہے منوج جرانگے پاٹل نے مقام کیا، مدرسے کے ذمہ داران نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منوج جرانگے پاٹل کہ اجلاس کے لیے 55 ایکڑ مدرسے کی زمین مراٹھا سماج کو دی گئی،