اردو

urdu

ETV Bharat / state

حضرت امام حسین کی ولادت کے موقع پر میرٹھ میں جشن محفل کا انعقاد - میرٹھ

Mahfil Jashan E Imam Hussain گزشتہ تین شعبان کو میرٹھ میں جشن امام حسین محفل کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

حضرت امام حسین کی ولادت کے موقع پر میرٹھ میں جشن محفل کا انعقاد
حضرت امام حسین کی ولادت کے موقع پر میرٹھ میں جشن محفل کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 7:13 PM IST

حضرت امام حسین کی ولادت کے موقع پر میرٹھ میں جشن محفل کا انعقاد

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں زیدی نگر سوسائٹی میں واقع کربلا میں جشن امام حسین محفل کا اہتمام کیا گیا۔ عالم انسانیت کا درس دینے والے حضرت امام حسین کی ولادت 03 شعبان کو ہوئی تھی۔ اسی تعلق سے جشن محفل کے انعقاد اور تبرکات بھی تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر امام بارگاہ پنجے تنی کے مہتم خورشید زیدی نے کہا کہ حضرت امام حسین کی زندگی پورے عالم انسانیت کے لیے ایک درس پیغام دیتی ہے .ایک طرف جہاں اہل تشیع حضرات ان کی قربانی کو یاد کر تے غم کا اظہار کرتے ہیں۔ وہیں ان کی ولادت پر خوشی کا اظہار بھی کرتے ہیں کیونکہ حضرت امام حسین زندگی اور ان کی قربانی کو اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا کے انسانوں کے لیے ایک نظیر کے طور پر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو میں بین الاقوامی کارپوریٹ میٹ 17 فروری کو

اس کے علاوہ کمیٹی کے ذمہ داران کا ماننا ہے کہ اگر انسانیت کو سمجھنا ہے تو ہمیں حضرت امام حسین کی زندگی کو سمجھنا ہوگا. اس کے ساتھ نئی نسل کو تعلیم سے جوڑنے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے کے لیے کمیٹی غریب اور بے سہارا لوگوں کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ موجودہ دور ترقی یافتہ سماج کے لئے تعلیم بے حد ضروری ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details