اردو

urdu

ETV Bharat / state

انسٹگرام پر 56 لاکھ فالوورز والے اعجاز خان کو محض 146 ووٹ ملے - MAHARASHTRA ELECTION RESULTS 2024

اداکار اعجاز خان مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے اترے تھے۔ لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

MAHARASHTRA ELECTION RESULTS 2024
انسٹگرام پر 56 لاکھ فالوورز والے اعجاز خان کو محض 146 ووٹ ملے (AJaz khan Instagram)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2024, 4:32 PM IST

مہاراشٹر: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ورسووا سیٹ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ اداکار اعجاز خان جنہوں نے نگینہ کے ایم پی چندر شیکھر آزاد کی پارٹی آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) سے الیکشن لڑا تھا، انہیں اب تک کل 146 ووٹ ملے ہیں جب کہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 5.6 ملین ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ یہاں بی جے پی کی قیادت والی اتحاد مہاوتی اقتدار برقرار رکھنے میں کامیاب دکھائی دے رہی ہے۔ یہاں ورسووا سیٹ کی بات کریں تو خبر لکھے جانے تک شیو سینا کے یو بی ٹی امیدوار ہارون خان 61958 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ بی جے پی کی بھارتی لاویکر 58474 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ لیکن ایک امیدوار کی وجہ سے یہ سیٹ موضوع بحث رہی ہے۔ دراصل، بگ باس کے سابق امیدوار، اداکار اعجاز خان، جو خود کو ممبئی کا بھائی جان کہتے ہیں، اس سیٹ سے انتخابی میدان میں تھے۔

انہوں نے نگینہ کے ایم پی چندر شیکھر آزاد کی پارٹی آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) سے الیکشن لڑا تھا۔ لیکن ووٹوں کے لحاظ سے وہ بمشکل 146 ووٹ تک پہنچ پائے ہیں۔

انسٹاگرام پر 56 لاکھ اور فیس بک پر 41 لاکھ ہیں فالوورز:

اعجاز خان جن کے انسٹاگرام پر 5.6 ملین سے زیادہ اور فیس بک پر 4.1 ملین فالوورز ہیں، 18 راؤنڈز کی گنتی کے بعد بھی صرف 146 ووٹ حاصل کر سکے۔ یہ تعداد نوٹا سے بھی بہت کم ہے۔ نوٹا کو بھی اب تک 1216 ووٹ ملے ہیں۔ 20 نومبر کو اس سیٹ پر 51.2 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔

نامزدگی کے بعد اعجاز خان نے کیا کہا؟

ورسووا سیٹ سے نامزدگی داخل کرنے کے بعد اعجاز خان نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا- "ہم جیتیں گے، اگر آپ ہمارے ساتھ ہیں۔ میرے بھائی چندر شیکھر آزاد، مجھ پر بھروسہ کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آج تک میں تنہا لڑ رہا تھا، پہلی بار کسی نے میرا ہاتھ تھاما ہے۔ ان شاء اللہ سچ کی یہ جنگ ہم جیتیں گے۔"

ورسووا اسمبلی سیٹ پر 20 نومبر کو ووٹنگ ہوئی:

مہاراشٹر میں ورسوا اسمبلی سیٹ کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس سیٹ سے بی جے پی نے مسلسل دو بار جیتنے والی بھارتی لاویکر کو میدان میں اتارا ہے اور دوسری طرف شیو سینا (یو بی ٹی) نے یہاں سے ہارون خان کو ٹکٹ دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ورسووا سیٹ سے کون جفتح یاب ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد کو شکست، ثنا ملک نے انوشکتی نگر سے کامیابی حاصل کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details