اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: لگژری گاڑیوں کی چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، 6 ملزمین گرفتار - luxury car theft gang busted - LUXURY CAR THEFT GANG BUSTED

الیکٹرانک کنٹینٹ مینجمنٹ مشین کو ری پروگرام کرکے ڈپلیکیٹ چابیوں کی مدد سے لگژری گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کو ریاست اترپردیش کی نوئیڈا پولیس نے بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

لگژری گاڑیوں کی چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش،اٹھویں پاس سرغنہ سمیت 6 گرفتار
لگژری گاڑیوں کی چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش،اٹھویں پاس سرغنہ سمیت 6 گرفتار (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 1:10 PM IST

لگژری گاڑیوں کی چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش،اٹھویں پاس سرغنہ سمیت 6 گرفتار (etv bharat)

نوئیڈا: کوتوالی سیکٹر-113 پولیس نے گینگ کے کرنال، ہریانہ کے سونو اور پرمود، سنبھل کے رہنے والے خلیل، مونو کمار، لدھیانہ کے رہنے والے راجیش ککڑ اور اعظم گڑھ کے رہنے والے علی شیر عرف عمران کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے دس لگژری کاریں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے آٹھویں پاس سونو کو اس گینگ کا سرغنہ قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق سونو اپنے گینگ کے ساتھ مل کر 200 کاریں الیکٹرانک تالے ہیک چرا چکا ہے۔

ملزمان سے سیکٹر 122 سے چوری شدہ فارچیونر سمیت 10 کاریں برآمد کر لی گئی ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے 200 سے زائد گاڑیوں کی چوری کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق سونو الیکٹرانک تالے ہیک کرکے ڈپلیکیٹ چابیاں بنانے کا ماہر ہے۔

ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ کوتوالی سیکٹر-113 علاقے سے چند ماہ قبل ایک فارچیونر چوری ہوئی تھی۔ واقعے میں ملوث شرپسندوں کی تصاویر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ اے سی پی تھرڈ شیویہ گوئل کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم نے ایف این جی روڈ پر بھارت ہسپتال کے قریب سروس روڈ سے چھ بدمعاشوں کو گرفتار کیا۔ پرمود کے علاوہ تمام بدمعاشوں کے خلاف بہت سے مقدمات درج ہیں، جو حال ہی میں اس گینگ میں شامل ہوئے ہیں۔

تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گینگ نے 200 سے زائد فور وہیلر آن ڈیمانڈ چوری کیے۔ ملزمان یوپی کے علاوہ دہلی، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں چوری کی گاڑیاں فروخت کرتے تھے۔ پولیس گروہ کے دیگر شرپسندوں کی تلاش میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سائبر دھوکہ بازوں نے نوئیڈا میں بینک کا سرور ہیک کرکے 16.71 کروڑ چوری کرلیے

پولیس کا کہنا ہے کہ راجیش ککڑ، اس گروہ کا حصہ تھا جو چوری کی گاڑیوں کا بڑا خریدار تھا۔ راجیش لگژری کاریں 15 سے 20 لاکھ روپے میں اور عام کاریں 3 سے 7 لاکھ روپے میں فروخت کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ راجیش کئی گینگ سے رابطے میں تھا۔ راجیش آن ڈیمانڈ گاڑیوں کی چوری بھی کرواتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details