بہرامپور: لوک سبھا انتخابات کا چوتھا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ مغربی بنگال کے آٹھ پارلیمانی حلقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ندیا ضلع تہہٹا کے نارائن پور گرام پنچایت میں واقع ایک نمبر،17 نمبر اور 19 نمبر بوتھوں میں ترنمول کانگریس کے حامیوں پر سی پی آئی کے پولنگ ایجنٹوں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو کرلیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ترنمول نے کانگریس کے سی پی آئی ایم کے حامیوں پر حملہ کرنے اور پولنگ اسٹیشن سے باہر نکالنے کا الزام لگایا۔ بہرام پور لوک سبھا میں بارنیا اسمبلی کے بوتھ نمبر 165 میں کانگریس کے ایجنٹ کے بغیر پولنگ چل رہی ہے۔ پریذائیڈنگ آفیسر نے اس بات کو تسلیم کیا۔کانگریس کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔