اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں ٹی ایم سی اور بی جے پی کے تصادم میں متعدد افراد زخمی - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

TMC Vs BJP Supporters Clash جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا بلاک کے کمرماری میں پیر کی رات حکمران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اور اہم اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں کے درمیان تصادم میں کم از کم چھ کارکن زخمی ہوگئے۔

بنگال میں ٹی ایم سی اور بی جے پی کے تصادم میں معدد افراد زخمی
بنگال میں ٹی ایم سی اور بی جے پی کے تصادم میں معدد افراد زخمی

By UNI (United News of India)

Published : Mar 26, 2024, 6:21 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ : مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کی تشہیری مہم کے دوران مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان تصادم کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا بلاک کے کمرماری میں پیر کی رات حکمران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اور اہم اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں کے درمیان تصادم میں کم از کم چھ کارکن زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سندربن ساحلی پولیس ان وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ پیر کی شام حریف سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم کیوں ہوا۔انتخابی مہم کے دوران اپنے مخالفین کو ڈرانے کے لیے ٹی ایم سی اور بی جے پی ووٹنگ سے پہلے ایک دوسرے پر تشدد کا الزام لگا رہے تھے۔

دونوں فریقین نے ساحلی پولیس اسٹیشن میں اپنی اپنی شکایت درج کرائی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں طرف سے چھ زخمی افراد کو معمولی زخموں کے ساتھ مقامی پرایمری ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا۔دریں اثنا، الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کو ہدایت دی ہے کہ وہ 29 مارچ سے مسلح اہلکاروں کے روٹ مارچ کے حوالے سے ای سی آئی کو مستقل طور پر رپورٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات میں آپ بغیر ووٹر آئی ڈی کارڈ کے بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں - vote without Voter ID

مغربی بنگال میں لوک سبھا کی 42 نشستوں کے لیے انتخابات 19 اپریل سے یکم جون 2024 تک سات مرحلوں میں تجویز کیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تشدد سے متعلق رپورٹ کی ایک کاپی ریاستی انتخابی عہدیداروں کو بھی دی جائے گی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details