اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات 2024، علیگڑھ کے عوام بدلاو چاہتے ہیں - People of Aligarh want change - PEOPLE OF ALIGARH WANT CHANGE

People of Aligarh want change لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں ضلع علیگڑھ میں بھی پولنگ ہونی ہے۔ علیگڑھ کی عوام اس بار ان کے مسائل, بھائی چارہ, روزگار, مہنگائی اور نفرت کی سیاست کو دور کرنے والی حکومت چاہتی ہے۔

اورنگ آباد: ایم ائی ایم کے امیدوار امتیاز جلیل نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا
اورنگ آباد: ایم ائی ایم کے امیدوار امتیاز جلیل نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 7:36 PM IST

لوک سبھا انتخابات 2024، علیگڑھ کے عوام بدلاو چاہتے ہیں

علیگڑھ: لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کے 7 لوک سبھا حلقوں میں 88 امیدوار میدان میں ہیں جن کے لئے 26 اپریل کو پولنگ ہونی ہے۔ ضلع علی گڑھ ریاست اترپردیش کا ایک پارلیمانی حلقہ ہے جس میں 5 اسمبلی حلقے خیر، براؤلی، اتراولی، کوئل، علی گڑھ شامل ہیں۔ جہاں سے انتخاب لڑنے والے کل 14 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ووٹر 26 اپریل کو کریں گے، اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

ضلع علیگڑھ میں تقریبا 19 لاکھ 50 ہزار ووٹرز ہیں۔ اسمبلی حلقے علیگڑھ اور کوئل میں تقریبا 7 لاکھ 80 ہزار ووٹرز ہیں جہاں مسلم آبادی زیادہ ہے۔ 26 اپریل کو علیگڑھ کی عوام کل 14 امیدواروں میں سے کسی ایک کی قسمت کا تالا اپنے ووٹ سے کھولے گی۔ ویسے بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم کا مقابلہ سماج وادی پارٹی کے امیدوار سابق رکن اسمبلی (کانگریس) بیجندر سنگھ سے ہوگا۔ واضح رہے بہوجن سماج پارٹی نے ضلع علیگڑھ سے پہلے AIMIM کے غفران نور کو اپنا امیدوار بنایا تھا, دو دن بعد ہی جس کو تبدیل کرکے ہتیندر اپادھیائے بنٹی کو اپنا امیدوار بنادیا تھا۔

بی جے پی کے ستیش کمار گوتم نے 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں 19.71 فیصد کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ ستیش کمار گوتم نے بی ایس پی کے ڈاکٹر اجیت بالیان کو شکست دی۔ بی جے پی اور بی ایس پی کو بالترتیب 56.42 فیصد اور 36.71 فیصد ووٹ ملے اقر 2014 میں بھی بی جے پی کے ستیش کمار نے الیکشن جیتا، جب کہ 2009 میں علی گڑھ حلقہ سے بی ایس پی سے راج کماری چوہان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

ضلع علیگڑھ کی عوام کا کہنا ہے اس بار عوام اپنا ارادہ بنا چکی ہے بدلاو کا, گزشتہ دس برسوں سے موجودہ دور حکومت کو دیکھ رہے ہیں اس لئے اب حکومت میں بدلاو چاہتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے اب ہم ضلع علیگڑھ کا رکن پارلیمنٹ اور مرکز کی حکومت ایسی چاہتے ہیں جو نفرت کی سیاست نہ کریں, جو بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں فراہم کریں, ملک کی ترقی کریں, مہنگائی کو کم کریں, ہمارے مسائل کو دور کریں۔

سوال کے جواب میں عوام نے بتایا ضلع علیگڑھ کے علاقوں میں بارش کا پانی بھر جانے کی پریشانی بہت ہیں کچھ علاقوں میں پینے کے لئے صاف پانی بھی نہیں ملتا, علاقوں میں وقت پر صفائی نہیں ہوتی کچھ مسلم اکثریتی علاقوں میں سرکاری اسپتال اور اسکول کی بہت کمی ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں ہمارا رکن پارلیمنٹ ہماری بنیادی ضروریات اور سہولت فراہم کریں, حکومت عوام کے لئے ان کے حق میں کام کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details