اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے ڈاکٹر سنجیو بالیان اور انڈیا اتحاد کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - LOK SABHA ELECTIONS 2024 - LOK SABHA ELECTIONS 2024

Candidates File Nominations مظفرنگر میں بی جے پی اور انڈیا اتحاد سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے امیداروں نے لوک سبھا انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کے دفتر پہنچے۔ نامزدگی کے بعد تمام امیداروں نے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا۔

بی جے پی کے ڈاکٹر سنجیو بالیان اور انڈیا اتحاد کے امیدوار نے نامزدگی داخل کی
بی جے پی کے ڈاکٹر سنجیو بالیان اور انڈیا اتحاد کے امیدوار نے نامزدگی داخل کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 11:02 AM IST

بی جے پی کے ڈاکٹر سنجیو بالیان اور انڈیا اتحاد کے امیدوار نے نامزدگی داخل کی

مظفر نگر:مظفر نگر لوک سبھا انتخابات کے نامزدگی کے عمل کے تیسرے دن بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر سنجیو بالیان اور انڈیا اتحادکے امیدوار ہریندر ملک کے ساتھ ساتھ بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار دارا سنگھ پرجاپتی ان کے علاوہ نیشنلسٹ جنلوک پارٹی کے امیدوار ٹھاکر نند کشور پنڈیر نے ضلع کلکٹریٹ میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

ضلع کلکٹریٹ کے دفتر کے قریب سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔مغربی اتر پردیش کی سب سے ہاٹ سیٹ سمجھی جانے والی مظفّر نگر سیٹ کے لیے ضلع کے کلیکٹریٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار سنجیو بالیان اور انڈیا ایس پی کے امیدوار ہریندر ملک بی ایس پی امیدوار دارا سنگھ پرجاپتی کے ساتھ ساتھ راشٹ وادی جن لوگ پارٹی کے امیدوار ٹھاکر نند کیشور پنڈیر کے درمیان دلچسپ مقابلے کا امکان ہے۔

تمام امیداروں نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا۔سنجے بالیان نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں کی بدولت بی جے پی کو اس مرتبہ چار سو سیٹیں ملنے والی ہیں۔سنجیو بالیان کی نامزدگی کے دن اتر پردیش حکومت کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک شہر میں واقع بی جے پی دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے ایک میٹنگ سے خطاب بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:2024 لوک سبھا انتخابات: مظفرنگر میں پرچہ نامزدگی کا عمل شروع

نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا کہ مظفر نگر میں اپوزیشن امیدوار کی سیکورٹی ڈپازٹ بھی ضبط ہو جائے گی۔ میں سنجیو بالیان جی کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور نامزدگی کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details