اردو

urdu

کولکاتا میں وزیراعظم مودی کا روڈ شو آج،ممتا کی بی جے پی پرتنقید - Mamata On PM Road Show

Mamata Banerjee Targets PM Modi وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں روڈ شو کریں گے۔س کے علاوہ وزیراعظم نریندری مودی دو عوامی جلسے کو بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مودی جی اب قائم مقام وزیر اعظم ہیں، بی جے پی تیسری بار اقتدار میں واپس نہیں آئے گی۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 11:29 AM IST

Published : May 28, 2024, 11:29 AM IST

کولکاتا میں وزیراعظم مودی کا روڈ شو آج،ممتا کی بی جے پی پرتنقید
کولکاتا میں وزیراعظم مودی کا روڈ شو آج،ممتا کی بی جے پی پرتنقید (( IANS Photo))

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ نریندر مودی کو بی جے پی لیڈر کے طور پر جانا چاہئے نہ کہ وزیر اعظم کے طور پر کیونکہ وہ نگران وزیر اعظم ہیں۔ کولکاتا نارتھ سیٹ کے بڑابازار علاقے میں پارٹی امیدوار سدیپ بندیوپادھیائے کے لیے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بنرجی نے کہا کہ مودی جی کو انتخابی مہم چلانےکا پورا حق ہے۔

ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ انہیں یہاں آنے اور انتخابی پروگراموں میں حصہ لینے کا پورا حق ہے۔ لیکن میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ ان کی پارٹی کے انتخابی اشتہارات میں ان کا ذکر وزیر اعظم کے طور پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا بی جے پی ایسا کر سکتی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی مہم کے منتظمین اور میری پارٹی یہاں مجھے ٹی ایم سی صدر کے طور پر حوالہ دے رہی ہے۔ حالانکہ یہ اسمبلی الیکشن نہیں ہے۔ پھر بھی میں ماڈل ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہوں۔ مودی 28 مئی کو کولکاتا میں ایک روڈ شو میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔ مودی کو نگران وزیر اعظم بتاتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی تیسری بار اقتدار میں واپس نہیں آئے گی اور انڈیا اتحاد مرکز میں حکومت بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی بی جے پی پر شدید نکتہ چینی - Lok Sabha Election 2024

بنرجی نے بی جے پی پر ووٹ حاصل کرنے کے لیے برادریوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کا الزام لگایا اور اسے خطرناک کھیل قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ میں تمام مذاہب کے لوگوں سے پیار کرتی ہوں۔ مجھے مارواڑیوں، بہاریوں اور دیگر لوگوں سے پیار ہے جو مل کر مغربی بنگال کو خوبصورت بناتے ہیں۔ براہ کرم بی جے پی کے کسی فرقہ وارانہ فساد کے جال میں نہ آئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details