ممبئی:لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں دو یو ٹیز سمیت چھ ریاستوں کے 49 سیٹوں پر پولنگ مکمل ہو گئی ہے۔ممبئی کے چھ پارلیمانی حلقوں میں پانچیوں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مسلمانوں نے بڑے پیمانے پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پولنھ بوتھوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں دیکھنےکو ملیں۔
ذرائع کے مطابق ممبئی کی جن 6 لوک سبھا حلقوں میں آج ووٹنگ ہوئی ان میں ممبئی شمالی وسطی، ممبئی شمال مشرقی، ممبئی شمالی، ممبئی شمال مغربی، ممبئی جنوبی وسطی، ممبئی جنوبی حلقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پالگھر، دھولے، ناسک، ڈنڈوری، کلیان اور بھیونڈی میں بھی ووٹنگ ہوئی۔ یہاں بھی خواتین نے تیز گرمی کو مات دیتے ہوئے برقع پوش خواتین ووٹنگ مراکز پر دیکھی گئیں۔
ممبئ کے ناگپاڑہ، محمد علی روڈ، کرافوڈ مارکٹ، اور مضافات میں باندرہ، جوگیشوری، اندھیری، کرلا، ماہم اور ممبرا علاقوں میں مسلم ووٹرس بڑے پیمانے پر ووٹ ڈالتے ہوئے نظر آئے۔ ان جگہوں پر صبح سے ہی علاقائی سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔ جو لوگوں کو ووٹنگ مراکز تک پہنچانے میں مدد کر رہے تھے ساتھ میں اُنہیں ووٹنگ کے لیے بیدار کر رہے تھے۔