اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے شاہین باغ پولنگ مراکز پر ووٹرز کی بھیڑ - lok Sabha Election 2024

sixth Phase Polling At Shaheen Baghمشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے انتہائی حساس علاقہ شاہین باغ میں پولنگ مراکز پر صبح سے ہی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس کی اصل وجہ شدید گرمی بھی بتائی جا رہی ہے۔ ووٹ ڈالنے والوں نے الگ الگ تاثرات دیئے دیکھئے ویڈیو میں۔

شاہین باغ پولنگ مراکز پرووٹرز کی بھیڑ امڈی
شاہین باغ پولنگ مراکز پرووٹرز کی بھیڑ امڈی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 11:31 AM IST

شاہین باغ پولنگ مراکز پرووٹرز کی بھیڑ امڈی (etv bharat)

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں 18ویں لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کی 57سیٹوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان آج ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی کی سات سیٹوں پر صبح سات بجے سے پولیس کی سخت نگرانی میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ مشرقی دہلی سیٹ پر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی میں زبردست ٹکر ہے۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس میں سیٹوں پر اتحاد ہے سات سیٹوں میں سے چار پر عام آدمی پارٹی کے امیدوار میدان میں ہیں جبکہ تین سیٹ پر کانگریس انتِخاب لڑ رہی ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہو گئی ہےاس مرحلے میں 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ دہلی کی 7، اتر پردیش کی 14، بہار کی 8، مغربی بنگال کی 8، ہریانہ کی 10، جھارکھنڈ کی 4، اوڈیشہ کی 6 اور جموں و کشمیر کی ایک نشست پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا الیکشن: چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع‘ لائیو اپ ڈیٹس - LOK SABHA ELECTION 2024

عام انتخابات 2024 کے سابقہ پانچویں مرحلوں میں 62.2 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 428 نشستوں پر 5 مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ آج چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی اور نتائج 4 جون کو آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details