گیا:بہار کی پانچ سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران کچھ بوتھوں پر ای وی ایم مشینوں کی تکنیکی خرابی بھی آئی ہے۔ کشن گنج کے ایک بوتھ پر ای وی ایم کی خرابی کی وجہ کر قریب دو گھنٹے تک ووٹنگ نہیں ہوئی حالانکہ اب اسے درست کر لیا گیا ہے اور ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
وہیں ان پانچوں سیٹوں پر سیاسی وسماجی معزز شخصیات، ضلع کے افسران اور بالی وڈ سے تعلق رکھنے والوں نے بھی اپنے اپنے بوتھ پر پہنچ کر ووٹنگ کی ہیں۔ بھاگلپور میں بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما نے بوتھ نمبر 236 پر اپنا ووٹ ڈالا ہے۔ نیہا شرما اپنے اہل خانہ اور رشتے داروں کے ساتھ ووٹ کرنے پہنچی تھیں۔
نیہا شرما کا تعلق بہار کے بھا گلپور سے ہے اور ہندی سنیما کی معروف ادکارہ ہیں۔ وہ بھاگلپور سے کانگریس کے امیدوار اجیت شرما کی بیٹی ہیں۔ اجیت شرما بہار کانگریس کے قد آور رہنماء ہیں۔ بھاگلپور سے کانگریس نے اُنہیں اُمیدوار بنایا ہے۔ وہیں کشن گنج پارلیمانی حلقہ میں بھی معزز شخصیات نے اپنے ووٹ ڈالے ہیں۔ ان میں کشن گنج کے ڈی ایم تشار سنگلا نے اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ بوتھ پر پہنچ کر ووٹ ڈالے ہیں۔