اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاستی وزیر ایشور کھنڈرے کی درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ پر حاضری - lok sabha election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Minister Ishwar khandre Visit Dargah In Bidar ریاستی وزیر برائے جنگلات ایشور کھنڈرے نے بیدرمیں واقع حضرت ملتانی بادشاہؒ درگاہ میں حاضری دی۔انہوں نے ریاست کرناٹک اور ملک میں امن و امان، ترقی اور لوک سبھا انتخابات میں بیٹے کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگی۔اس موقع پر مقامی باشندوں نے ریاستی وزیر کا شاندار استقبال بھی کیا۔

ریاستی وزیرایشور کھنڈرے  کی درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ پر حاضری
ریاستی وزیرایشور کھنڈرے کی درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ پر حاضری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 11:21 AM IST

ریاستی وزیرایشور کھنڈرے کی درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ پر حاضری

بیدر:کرناتک کے وزیر ایشور کھنڈرے نے ضلع بیدر میں واقع حضرت ملتانی بادشاہ کی درگا ہ کا دورہ کیا۔وزیر نے مزار پر حا ضری دی اور ریاست کرناٹک اور ملک میں امن و امان اورترقی کے لئے دعائیں مانگی۔

بیدر ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے کے فرزند سا گر کھنڈرے کا نگریس پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے لوک سبھا کا انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اسی ضمن میں آج پر چہ نا مزدگی داخل کر نے سے پہلے ایشور کھنڈرے نے حضرت ملتا نی بادشاہ ؒ کی درگا ہ میں حا ضری دیتے ہو ئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور اپنے فرزند کی کامیابی کے لئے دعا مانگی۔

اس موقع پر شاہ جاوید قادری الملتانی سجاد نشین و متولی استانہ حضرت ملتانی بادشاہ نے ریاستی وزیر ایشور کھنڈرے کی شال سے نوازا اور گل پوشی کی ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پربدھ سمیلن میں پہنچے - Lok Sabha Elections 2024

اس موقع پر مجلس بلدیہ کے چیئرمین محمد غوث، لیاقت اللہ خان شاکر ،محمد وسیم الحق چیئرمین ندا کالج اف نرسنگ ، محمد ریاض الدین کونسلر، محمد نثار احمد کرناٹکہ پردیش کانگرس کمیٹی کے پی سی سی کوارڈینیٹر ، محمد شاہین پٹیل، محمود علی خان درانی،فراست علی ایڈوکیٹ، محمد علیم ،مفتی عبدالغفار قاسمی، عبدالقدیر معاون کونسلر، کے علا وہ کئی مسلم سیاسی قا ئدین موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details