احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد کے بیرل مارکیٹ میں رہنے والے باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔کانگرس کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ یہاں کے تمام کونسلرز بھی کانگرس کے ہیں لیکن گزشتہ کئی برسوں سے یہاں پر عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب پورے علاقے میں گندگی پھیلی ہوئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھدھول مٹی سے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔دھول میٹی کی وجہ سے سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ یہاں مسلسل گاڑیاں چلتی رہتی ہیں۔سڑکیں پکی نہیں ہیں۔سڑکوں کا بھی برا حال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی ابتر حالت کی وجہ سے ہی پورا علاقہ دھول مٹی سے بھرا ہوا ہے۔ گلی محلے میں پتھر یا پاور بلوک بھی بچھائے نہیں گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں پر رات دن دھول اڑتی رہتی ہے۔لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے۔لوگ دمے کا شکار ہو رہے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے علاقے کی صاف صفائی پر توجہ نہیں دیتی ہے ۔