بلندشہر: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ/خصوصی عدالت ایس سی-ایس ٹی کورٹ کے جج وجے پال نے لڑکی کا مذہب تبدیل کرنے اور اس سے شادی کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔ اس شخص پر 4.56 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی دہلی کی رہنے والی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ/سپیشل جسٹس ایس سی-ایس ٹی کورٹ کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر وپل سنگھ راگھو نے کہا کہ 15 مارچ 2022 کو مذہبی تبدیلی کا شکار ہونے والی لڑکی نے گلاوتھی کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ وہ دہلی کی رہنے والی تھی۔ وہ درج فہرست ذات سے تعلق رکھتی ہے۔
اترپردیش کے ہاپوڑ کے وکاس کالونی کے رہنے والے انیس احمد نامی ایک شخص پر اپنا مذہب مخفی رکھ کر شادی کرنے اور جبرا تبدیلی مذہب کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر گلاوتھی پولیس نے اس شخص کے خلاف مختلف دفعات اور مذہب کی تبدیلی کی دفعہ 3/5 اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔