اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ ڈاکٹر فاروق احمد ڈار کو اعزاز سے نوازا گیا - Lieutenant Dr Farooq Dar Honoured - LIEUTENANT DR FAROOQ DAR HONOURED

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر لیفٹیننٹ ڈاکٹر فاروق احمد ڈار جو 8 یوپی بٹالین میں این سی سی آفیسر بھی ہیں، نے آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے)، کمپٹی سے رینک ایڈوانسمنٹ ریفریشر کورس کی تکمیل کی ہے۔

لیفٹیننٹ ڈاکٹر فاروق احمد ڈار کو اعزاز سے نوازا گیا
لیفٹیننٹ ڈاکٹر فاروق احمد ڈار کو اعزاز سے نوازا گیا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 6:42 PM IST

علی گڑھ:اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ تشریح و منافع الاعضاء کے ایسوسی ایٹ پروفیسر لیفٹیننٹ ڈاکٹر فاروق احمد ڈار جو 8 یوپی بٹالین میں این سی سی آفیسر بھی ہیں، نے آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے)، کمپٹی سے رینک ایڈوانسمنٹ ریفریشر کورس کی تکمیل کی ہے۔

ڈاکٹر ڈار ہندوستان کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں سے آنے والے 120 افسران میں میرٹ کے لحاظ سے پہلے نمبر پر رہے۔ اس دستیابی کے لئے کمانڈنٹ او ٹی اے میجر جنرل کے جے ایس راٹھور نے انھیں اعزاز سے نوازا۔

لیفٹیننٹ ڈاکٹر فاروق احمد ڈار کو اعزاز سے نوازا گیا (etv bharat)

ڈاکٹر ڈار کو مبارکباد دیتے ہوئے 8 یوپی بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر کرنل اجے لمبا نے کہا کہ یہ 8 یوپی بٹالین، گروپ ہیڈکوارٹر علی گڑھ اور یونیورسٹی کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ کمیشن ملنے کے بعد ڈاکٹر ڈار کو کیپٹن کی رینک حاصل ہوگی۔

لیفٹیننٹ ڈاکٹر فاروق احمد ڈار نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا این سی سی میں لیفٹیننٹ سے کیپٹن اور کیپٹن سے میجر بننے کے لئے حکومت کی جانب سے بیس دن کا ریفریشر کورس منعقد کئے جاتا ہیں جس میں مینے بھی حصہ لیا تھا لیفٹیننٹ سے کیپٹن بننے کے لئے۔

ریفریشر کورس میں کارکردگی کے مطابق الفا, بریووں اور چارلی گریڈ ملتا ہے جس کے بعد رینک ملتی ہے۔ سینیئر ڈویزن میں کل 120 آفیسرز نے شرکت کی تھی جس میں مینے الفا گریٹنگ حاصل کرنے کے ساتھ ریفریشر کورس کا ٹاپر بنا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:اموبا لکھنؤ کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوال کے جواب میں ڈاکٹر ڈار نے بتایا علیگڑھ مسلم یونیورسٹی این سی سی یونٹ میں طلباء کی جتنی دلچسپی ہونی چاہئے تھی اتنی نہیں ہے اس لئے میری کوشش رہے گی کہ ہم طلباء کے درمیان این سی سی کی دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش کروں گا ہم ان کے رول ماڈل بننے کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details