اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر: جذام سے متعلق آگاہی مہم

Leprosy Awareness Campaign in Bidar: بیدر ضلع میں جذام سے متعلق آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ ضلع میں یہ مہم 15 دن تک جاری رہی گی۔ آشا ورکرز، آنگن واڑی کارکنان اور ہیلتھ ورکرز ہزاروں کی تعداد میں اس مہم میں حصہ لیں گے۔

Leprosy Awareness Campaign in Bidar District
Leprosy Awareness Campaign in Bidar District

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 1:36 PM IST

بیدر: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر دنیشور نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرس کے دفتر کے احاطہ میں ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، ضلع صحت اور خاندانی بہبود محکمہ، بیدر کے اشتراک سے منعقد جذام بیداری ابھیان 2024 کے پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ جذام کا پتہ لگانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، آشا ورکرز گھر گھر جا کر نئے کیسز کا پتہ لگائیں گی اور لوگوں میں اس بیماری کے بارے میں بیداری پیدا کریں گی، یہ کام ضلع میں 15 دن تک جاری رہے گا۔
1322 آشا ورکرز 1826 آنگن واڑی کارکنان اور 472 ہیلتھ ورکرز اس مہم میں حصہ لیں گے اور عوام کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئین کے تحفظ اور جمہوریت کی سربلندی کے لیے ایک وسیع عوامی بیداری کانفرنس

ڈسٹرکٹ لیپروسی پروگرام آفیسر ڈاکٹر کرن پاٹیل نے کہا کہ بیدر ضلع میں جذام کا علاج کروانے والوں کی تعداد 100 ہے اور اس سال 92 نئے کیسز کا پتہ چلا اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں 1960581 افراد اور 318886 گھروں کا سروے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو ضلع سطح سے لے کر گاؤں کی سطح تک بین محکموں کے اشتراک سے انجام دیا گیا ہے اور کوڑھ کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے گرام پنچایت صدر کی صدارت میں ایک رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
اس پروگرام میں معاشرے میں جذام کی بدنامی اور امتیاز کو دور کرنے کا عہد لیا گیا۔ بیدر شہر میں ایک بیداری ریالی کا انعقاد کیا گیا جس کا نعرہ 'بدنمایاں ختم کرو اور وقار کو برقرار رکھو۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیواشنکر، ڈاکٹر شنکریپا، ڈاکٹر انیل کمار چنتامنی، ضلع آفیسر اطلاعات عامہ سریش جی، ڈاکٹر سنگاریڈی، ڈاکٹر لکش جادھو، ملیکارجن اور محکمہ صحت کے دیگر افسران اور عملہ اور نرسنگ کالج کے طلباء نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details