کولکتہ: مغربی بنگال جونیئر ڈاکٹرس فورم (ڈبلیو بی جے ڈی ایف)، جو کہ گزشتہ ماہ کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت کر رہا ہے، نے اپنی ہڑتال کو جزوی طور پر واپس لینے اور ڈیوٹی پر رجوع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ سے مختلف میڈیکل کالجسز اور ہسپتالوں میں جنرل اور ایمرجنسی شعبوں میں ڈیوٹی انجام دی جائے گی۔
مغربی بنگال میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال جزوی طور پر ختم، ہفتہ سے ایمرجنسی خدمات شروع کرنے کا اعلان - Kolkata Rape Murder Case
مغربی بنگال جونیئر ڈاکٹرز فورم، جو گزشتہ ماہ کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت کررہا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ میڈیکل خدمات میں حصہ لیں گے۔ ریاست میں سیلاب کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر صحت کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان ریاستی حکومت کی طرف سے کیمپ کھولے جائیں گے۔
Published : Sep 20, 2024, 7:29 AM IST
یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی اچانک احتجاجی ڈاکٹروں کے بیچ پہنچ گئیں، کہا میں وزیر اعلیٰ نہیں، آپ کی دیدی ہوں - CM Mamata Visits Protest Site
ڈبلیو بی جے ڈی ایف نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست میں سیلاب کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر صحت سے متعلق بحران کے درمیان ریاستی حکومت کے جانب سے کھولے گئے میڈیکل کیمپس میں بھی شرکت کریں گے۔ ڈاکٹروں نے کہاکہ "انصاف کے لیے ہماری لڑائی ختم نہیں ہوئی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ریاست میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔ ڈاکٹروں نے مزید کہاکہ "ہم ہفتہ سے اپنی ہڑتال کو جزوی طور پر واپس لے رہے ہیں اور جمعہ کو سوستھیا بھون کے باہر جاری دھرنے کو ختم کردیا جائے گا"۔ انہوں نے مزید کہاکہ "ہم (مغربی) بنگال حکومت کے تمام وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ایک ہفتے تک انتظار کریں گے، اگر پورا نہ ہوا تو دوبارہ ہم ہڑتال کریں گے"۔