کولکاتا:پولیس نے کہاکہ یہ ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ شہر کے کچھ اسکولوں کو بم کی موجودگی سے متعلق دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں۔ ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ یہ ای میلز جعلی ہیں اور کسی بھی اسکول کو کوئی قابل اعتبار خطرہ نہیں ہے۔ پولیس نے اسکول کے منتظمین اور والدین سے بھی نہ گھبرانے کی اپیل کی ہے۔ کولکاتا پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ یہ میل ایک دھوکہ ہے اور کسی بھی اسکول کو کوئی قابل اعتبار خطرہ نہیں ہے۔ ساتھ ہی اسکولوں اور والدین سے بھی نہ گھبرانے کی اپیل کی ہے۔
کچھ اسکولوں کو اسکول کے احاطے میں بم کی موجودگی سے متعلق اس طرح کی میل موصول ہونے کے بعد شہر کی پولیس نے واضح کیاکہ "ماضی میں بنگلورو اور چنئی جیسے شہروں کے اسکولوں کو بھی اسی طرح کے میل بھیجے گئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی شرارتی میل بھیجنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔