مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے گاؤں نیرانہ میں مرکز تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا تنظیم کے سربراہ حضرت قاری ضیاء الرحمن صاحب فاروقی کی جانب سے اسلامک کوئز پروگرام عمل میں لایا گیا۔
ادارے مدرس مولانا نے تمہیدی گفتگو کے ساتھ ختمِ نبوت تنظیم کے مہمانوں کا تعارف کرایا اور آمد کا مقصد بھی مختصراً بیان کیا بعد ازاں وفد کے سرپرست مولانا محمد مشرف صاحب قاسمی کے حکم پر ادارے کے ترجمان مولانا سہیل اختر رحیمی نے منعقدہ تقریب سے عقیدۂ ختمِ نبوت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
موصوف نے کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت کا مطلب ہے کہ اب ہمارے آقا جناب نبی کریم ﷺ کے بعد قیامت تک کوئی ایسا انسان پیدا نہیں ہوگا، جس کی پیدائش سے حضراتِ انبیاء علیہم السلام کی فہرست میں اضافہ ہو۔
آپﷺ کے بعد تمام دعویدار جھوٹے ہیں جن کے باطل عقائد و نظریات کو اطمینان سے سننا بھی ایمان کی سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔ حضرت ﷺ آخری نبی ہی جن کے بغیر ایمان کا تصور ہی ممکن نہیں ہے۔ لہٰذا آج سے ہم یہ عہد کریں کہ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے سلسلے میں اور اس بات کو عام کرنے کے لئے جو بھی قربانی دینی پڑے، اس کے لئے تیار رہیں گے۔