اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا کی عدالتی تحویل میں 9 اپریل تک توسیع - BRS mlc K KAVITHA APPEARED IN COURT - BRS MLC K KAVITHA APPEARED IN COURT

BRS Leader K Kavitha appeared in Court: تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کی بیٹی اور بھارت راشٹرا سمیتی کی رہنما کے کویتا دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں آج عدالت میں پیش ہوئیں۔

BRS mlc K KAVITHA APPEARED IN COURT
BRS mlc K KAVITHA APPEARED IN COURT

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 1:38 PM IST

Updated : Mar 26, 2024, 2:26 PM IST

حیدرآباد: دہلی شراب پالیسی معاملہ میں دہلی کے راوس ایونیو کورٹ نے بی آر ایس کی رکن کونسل کویتا کو 9 اپریل تک عدالتی تحویل میں دے دیا۔آج ان کی تحویل کے اختتام پر ان کو عدالت میں پیش کیاگیا۔ای ڈی کے وکیل نے بذریعہ آن لائن اپنے دلائل پیش کئے اور بی آر ایس لیڈر کی عدالتی تحویل میں مزید 15دن توسیع کی عدالت سے خواہش کی۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملہ کی جانچ جاری ہے۔ بعض ملزمین سے ہنوز پوچھ گچھ نہیں کی گئی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راؤس ایونیو کورٹ کے سامنے کہا کہ ریمانڈ کی مدت کے دوران ہم نے اس کا بیان ریکارڈ کیا، اس سے پوچھ گچھ کی اور کئی افراد اور ڈیجیٹل ریکارڈ سے بھی پوچھ گچھ کی۔

اس مرحلہ پر کویتا کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ کویتا کے فرزند کے امتحانات کا شیڈول جاری ہوچکا ہے۔انہوں نے عدالت سے خواہش کی کہ کویتا کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ دونوں فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے کویتا کو 14دنوں کے لئے عدالتی تحویل میں دینے کی ہدایت دی۔یہ عدالتی تحویل 9اپریل تک جاری رہے گی۔ عدالت کے حکم کے بعد کویتا کو دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کویتا کی ای ڈی کی تحویل میں 26 مارچ تک توسیع - K Kavitha custody

اسی دوران عدالت نے کہاکہ کویتا کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت یکم اپریل کو کی جائے گی۔ قبل ازیں کویتا نے عدالت میں پیش کرنے سے پہلے وہاں منتظر میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ یہ منی لانڈرنگ کا معاملہ نہیں بلکہ سیاسی لانڈرنگ کا معاملہ ہے۔ یہ ایک فرضی اور من گھڑت کیس ہے۔ ہم اس سے بے قصور باہر نکل جائیں گے۔ اس معاملہ کا ایک ملزم پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہوگیا ہے۔ دوسرے ملزم کو بی جے پی کا ٹکٹ مل رہا ہے اور تیسرے ملزم نے 50کروڑ روپئے الکٹورل بانڈ میں دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ بی آر ایس کی رہنما کو دہلی شراب پالیسی معاملے میں حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں دہلی منتقل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں کویتا کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا، سنجے سنگھ اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کیجروال 28 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحویل میں رہیں گے۔

Last Updated : Mar 26, 2024, 2:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details