اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر پرینک کھرگے کے ہاتھوں 11 گاڑیوں کا افتتاح - Priyank Kharge Reaction

ریاستی وزیر پرینک کھرگے نے آج گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے کوڑا اٹھانے والی 11 گاڑیوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کی ترقی کے ساتھ ساتھ صاف صفائی پر خاص دھیان دے رہی ہے۔

وزیر پرینک کھر گے کے ہاتھوں 11 گاڑیوں کا افتتاح
وزیر پرینک کھر گے کے ہاتھوں 11 گاڑیوں کا افتتاح (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 3:18 PM IST

گلبرگہ: گلبرگہ سٹی کارپوریشن کی 6.68 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئیں گیارہ گاڑیوں کا افتتاح وزیر دیہی ترقیات و پنچایت راج پرینک کھر گے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

وزیر پرینک کھر گے کے ہاتھوں 11 گاڑیوں کا افتتاح (etv bharat)

اس موقع پر ریاستی وزیر نے کہا مختلف گرانٹس کے تحت سٹی کارپوریشن کے لئے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے گیارہ گاڑیاں خریداری گئیں ہیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد مل سکے۔ گاڑیوں کی مدد سے کوڑا کرکٹ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ آسانی سے منتقل کرنے کا کام کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گلبرگہ کو صاف ستھرا رکھنا کارپوریشن کی ذمہ داری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی صاف صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ کوڑا کرکٹ اٹھانے والوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ اس کچرے کو دوسری طرف منتقل کر نے کے بڑی مشکل ہوتی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے 6.68 کروڑ روپے کی جدید ٹیکنالوجی کی گاڑیاں شہر میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:شجرکاری مہم کے موقعے پر پیدل مارچ

اس موقع پر رکن اسمبلی بی آر پاٹل ، رکن اسمبلی کنیز فاطمہ ( گلبرگہ شمال) ،رکن‌ اسمبلی الم پربو پاٹل (گلبرگہ جنوب)رکن‌ اسمبلی وایم‌ وائی پاٹل ( چیئرمین) مظہر عالم خان ،ڈپٹی کمشنر فوزیہ ترنم اور سٹی کارپوریشن کمشنر اور دیکر افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details